آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

October 2, 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

October 2, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پی ٹی آئی دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے، قائد حزب اختلاف

قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو سکیورٹی کے لیے سب سے زیادہ فنڈز ملے، لیکن صوبے میں سی ٹی ڈی، فارنزک لیب اور سیف سٹی نہ ہونے کے باعث مسائل برقرار ہیں
قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو سکیورٹی کے لیے سب سے زیادہ فنڈز ملے، لیکن صوبے میں سی ٹی ڈی، فارنزک لیب اور سیف سٹی نہ ہونے کے باعث مسائل برقرار ہیں

انہوں نے کہا کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد عمران خان نے کہا کہ یہ یوم فتح ہے اور طالبان کو پاکستان لانے والے سہولت کار بھی پی ٹی آئی ہیں

January 23, 2026

خیبرپختونخوا کے صوبائی قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر سکیورٹی فنڈز کے ضیاع اور ریاستی وسائل کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عباداللہ نے کہا کہ سکیورٹی کے لیے وفاقی حکومت سے ملنے والے 800 ارب روپے کا انجام کیا ہوا؟۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ پیسے کہاں گئے؟ اتنی خطیر رقم کے باوجود صوبے میں نہ کوئی جدید سی ٹی ڈی قائم ہوئی، نہ فارنزک لیب بنی اور نہ ہی سیف سٹی کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں تعاون کرنے کے بجائے سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے اور دہشت گردوں کو بھتہ بھی دیتی ہے۔ نیز اس وقت تین افراد کا ٹولہ خیبرپختونخوا کو چلا رہا ہے اور صوبے میں کرپشن کی بھرمار ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ گزشتہ 13 سال سے زیادتی ہو رہی ہے اور اب اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد عمران خان نے کہا کہ یہ یوم فتح ہے اور طالبان کو پاکستان لانے والے سہولت کار بھی پی ٹی آئی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو سٹریٹ مارچ کر رہی ہے لیکن خیبرپختونخوا میں ان کا مینڈیٹ ہے اور دو سال میں انہوں نے کوئی تعلیمی ادارہ یا ڈسپنسری نہیں بنائی، باقی صوبے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن خیبرپختونخوا نے ریورس گیئر لگا دیا ہے۔

ڈاکٹر عباد اللہ نے فاٹا ریفارمز کے پیسوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حکومت بھی عمران خان کی تھی، این ایف سی کے ممبرز میں ان کے لوگ شامل تھے، مگر وہ کچھ نہیں کر سکے۔

دیکھیں: بھارت میں افغان سفارت خانہ باقاعدہ طور پر امارتِ اسلامیہ کے حوالے، نئے ناظم الامور کی تاجروں سے ملاقات

متعلقہ مضامین

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی فورسز نے فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر مکمل طور پر تباہ کر دیے۔

October 2, 2026

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

October 2, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *