غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی کے کامیاب آپریشن، 6 سال میں 1557 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 سالوں میں 15 ہزار سے زائد آپریشنز کے دوران 1557 دہشت گرد ہلاک اور 4487 گرفتار کیے گئے۔
سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 سالوں میں 15 ہزار سے زائد آپریشنز کے دوران 1557 دہشت گرد ہلاک اور 4487 گرفتار کیے گئے، جبکہ رواں سال 243 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابیاں؛ 6 سالہ رپورٹ میں 1557 دہشت گردوں کی ہلاکت اور ہزاروں کی گرفتاری کا انکشاف۔ ٹی ٹی پی اور گل بہادر گروپ کے خلاف گھیرا تنگ

April 15, 2026

سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان، گل بہادر گروپ، جماعت الاحرار اور لشکرِ اسلام جیسی خطرناک تنظیموں کے خلاف جاری کاروائیوں کی مفصل رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ چھ سالوں کے دوران صوبے بھر میں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ سالوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 403 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ان کاروائیوں کے دوران 1557 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 4487 کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قانون کی گرفت میں آنے والے 287 دہشت گردوں کو عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر سخت سزائیں سنائیں۔

رواں سال کی کارکردگی

سال 2026 کے دوران سی ٹی ڈی کی کاروائیوں میں مزید تیزی دیکھی گئی ہے۔ رواں سال اب تک 818 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے نتیجے میں 243 دہشت گرد ہلاک اور 84 کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان کاروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزائیں بھی دلوائی گئی ہیں، جو صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کاروائیاں مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں تاکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ان کے مالی معاونت کے نظام کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق گل بہادر گروپ اور جماعت الاحرار سمیت دیگر شدت پسند گروہوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


متعلقہ مضامین

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *