غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

قندوز اور ہرات میں این آر ایف کے حملے، کمانڈر سمیت 5طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندوز میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) کے جنگجوؤں نے طالبان کے خلاف حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین طالبان اہلکار ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے
افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں این آر ایف کے حملے میں تین طالبان اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں

این آر ایف نے طالبان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

March 2, 2026

افغانستان میں مزاحمتی فورس نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے حملوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ہرات اور قندوز میں دو حملے کر کے 5 طالبان اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا، جن میں ایک کمانڈر شریعت اللہ خوستی بھی شامل ہے۔

سورسز کے مطابق پہلا حملہ اتوار کی شام قندوز میں کیا گیا، جہاں مقامی کمانڈر شریعت اللہ خوستی معمول کے گشت پر تھا کہ علی آباد شاہراہ پر “انگور باغ کے علاقے” میں این آر ایف کے گوریلوں نے اس پر حملہ کر دیا۔ پہلے دستی بم پھینکا گیا، اس کے بعد فائرنگ کر دی گئی، جس میں کمانڈر سمیت 3 ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ این آر ایف کے گوریلے محفوظ طور پر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

اسی دوران دوسرا حملہ ہرات میں کیا گیا، جہاں ضلع گذرہ کے علاقے چہار سو میں طالبان گروہ کے خصوصی یونٹ کے ارکان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی۔ طالبان کی اسپیشل فورسز کا دستہ تلاشی کے بہانے مقامی شہریوں پر تشدد کر رہا تھا کہ این آر ایف کے گوریلوں نے گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو طالبان اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ این آر ایف کے گوریلے بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ آف افغانستان ملک کے مختلف حصوں میں طالبان کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ این آر ایف نے اپنے حملوں میں مزید شدت اور جدت لانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا مقصد افغانستان کو طالبان کی ناجائز حکمرانی سے آزاد کرانا ہے۔

دیکھیے: ایران پر حملہ؛ کون کیا چاہتا، کہاں کھڑا ہے؟

متعلقہ مضامین

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *