"> لائبہ اعجاز سے 93 لاکھ کا فراڈ، اسلام آباد میں ملزم گرفتار
ایران کے سخت گیر عناصر مصالحتی عمل اور سفارت کاری کے مخالف ہیں، جس سے علاقائی امن اور خود ان کی سفارتی پوزیشن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

October 11, 2026

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کے ارکان اور ان کی ذمہ داریوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ وفاقی وزرا نے فیصلے کی وجوہات بھی بیان کیں۔

October 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر عوام اور سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کو 13 سالہ مشکلات سے نجات قرار دیا ہے۔

October 11, 2026

خیبر پختونخوا میں 1975 اور 1994 میں گورنر راج نافذ ہوا، جبکہ 1999 میں فوجی اقتدار نے حکومتی نظام تبدیل کردیا۔ موجودہ بحث میں آئینی فرق سمجھنا اہم ہے۔

October 11, 2026

صدر مملکت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق سمری پر دستخط کردیے، گورنر بطور ایڈمنسٹریٹر ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو اس اقدام کی سفارش کرنے کی تجویز دی تھی۔

October 11, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو دس برس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے 800 ارب روپے دیے گئے، لیکن صوبائی حکومت دہشت گردوں کے خلاف وفاق کا ساتھ نہیں دے رہی۔

October 11, 2026

اسکالرشپ کے نام پر طالبہ کو موت کے منہ میں دھکیلنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق لائبہ اعجاز سے امریکی ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے نام پر 93 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔ مقدمے میں دو افراد نامزد ہیں جبکہ ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لائبہ اعجاز فراڈ کیس

لائبہ اعجاز سے امریکی ویزا اور اسکالرشپ کے نام پر مبینہ طور پر 93 لاکھ روپے کا فراڈ ہوا۔ ایف آئی اے نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، ایک ملزم گرفتار ہے۔

October 11, 2026

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز سے امریکی ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے نام پر مبینہ فراڈ کے معاملے میں ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے طالبہ کے اہل خانہ کی درخواست پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر لائبہ اعجاز اور ان کے اہل خانہ سے امریکی ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کے بہانے 93 لاکھ روپے وصول کیے۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 10 اکتوبر 2026 کو مقدمہ درج کیا۔ مقدمے میں محمد نعمان بدی الزمان اور فاطمہ سرور کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر جعلی اسکالرشپ ایوارڈ لیٹرز، یونیورسٹی میں داخلے کے آفر لیٹرز اور فیس کی ادائیگی کی رسیدیں تیار کرکے متاثرہ خاندان کو دھوکے میں رکھا۔

تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر 29 لاکھ روپے لائبہ اعجاز کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے وصول کیے گئے، جبکہ باقی رقم نقد ادا کی گئی۔

مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 419، 420 اور 109 سمیت امیگریشن آرڈیننس 1979 کی متعلقہ دفعات 18 اور 22 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایک ملزم گرفتار، تفتیش جاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویزا فراڈ کے مقدمے میں نامزد ملزم نعمان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملزم ایک گھر کے تہہ خانے میں چھپا ہوا تھا۔ پولیس ملزم سے تفتیش کررہی ہے۔

لائبہ اعجاز کے اہل خانہ نے ان کی تدفین کے بعد ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں مالی فراڈ اور اس کے نتیجے میں طالبہ کی وفات سے متعلق الزامات شامل ہیں۔

لائبہ اعجاز امریکی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرکے سائنس دان بننے کی خواہش رکھتی تھیں۔ اس واقعے نے ان کے اہل خانہ اور علاقے میں غم کی فضا پیدا کردی ہے۔

مقدمے میں نامزد افراد کے خلاف الزامات کی حتمی حیثیت کا تعین قانونی کارروائی اور شواہد کی روشنی میں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

ایران کے سخت گیر عناصر مصالحتی عمل اور سفارت کاری کے مخالف ہیں، جس سے علاقائی امن اور خود ان کی سفارتی پوزیشن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

October 11, 2026

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد 11 رکنی ایڈوائزری کونسل کے ارکان اور ان کی ذمہ داریوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ وفاقی وزرا نے فیصلے کی وجوہات بھی بیان کیں۔

October 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر عوام اور سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کو 13 سالہ مشکلات سے نجات قرار دیا ہے۔

October 11, 2026

خیبر پختونخوا میں 1975 اور 1994 میں گورنر راج نافذ ہوا، جبکہ 1999 میں فوجی اقتدار نے حکومتی نظام تبدیل کردیا۔ موجودہ بحث میں آئینی فرق سمجھنا اہم ہے۔

October 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *