پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک بڑے معاہدے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک نے مبینہ طور پر 4.6 بلین ڈالر کے دفاعی پیکج پر دستخط کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس ممکنہ معاہدے کے تحت پاکستان، لیبیا کو 16 جے ایف-17 لڑاکا طیارے، 12 سپر مشاق تربیتی طیارے، 44 حیدر ٹینک، جدید انفنٹری مارٹر سسٹمز، ایک کثیر المقاصد بحری جہاز اور فوجی تربیت فراہم کرے گا۔
یہ معاہدہ پاکستان کی دفاعی برآمدات کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون مضبوط ہوگا بلکہ پاکستان کی دفاعی صنعت کو بھی نمایاں فروغ ملے گا۔
تاحال دونوں حکومتوں کی جانب سے معاہدے کی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئی، تاہم دفاعی و سفارتی حلقے اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک بڑی اسٹریٹجک اور معاشی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔