"> اسرائیلی افواج نے ایران میں جاں بحق ہونے والی ایرانی اعلیٰ قیادت کی تفصیلات جاری کر دیں - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

اسرائیلی افواج نے ایران میں جاں بحق ہونے والی ایرانی اعلیٰ قیادت کی تفصیلات جاری کر دیں

مزید برآں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای اور ان کی اہلیہ بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی افواج نے ایران میں جاں بحق ہونے والی اعلیٰ قیادت کی تفصیلات جاری کر دیں

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں ایران کی اعلیٰ عسکری اور سیکیورٹی قیادت کو نشانہ بنایا گیا، جن میں کئی اہم شخصیات ہلاک ہوئیں۔

March 1, 2026

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں ایران کی اعلیٰ عسکری اور سیکیورٹی قیادت کو نشانہ بنایا گیا، جن میں کئی اہم شخصیات جاں بحق ہوئیں۔

آئی ڈی ایف کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایران کے وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ، سپریم لیڈر کے ملٹری بیورو کے سربراہ محمد شیرازی، سپریم لیڈر کے سیکیورٹی امور کے مشیر اور دفاعی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی، پاسدارانِ انقلاب کی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر محمد پاکپور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دفاعی تحقیقاتی ادارے کے چیئرمین حسین جبل عاملیان، اسی ادارے کے سابق چیئرمین رضا مظفری نیا اور خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے انٹیلی جنس سربراہ صالح اسدی کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

مزید برآں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای اور ان کی اہلیہ بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *