آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کامیاب قرار پائے اور مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت مستحکم کر لی۔

August 28, 2026

سانحہ پمز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی منظوری، ذمہ داروں کے تعین اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ۔

August 28, 2026

کان کنی کے لیے بدخشاں جانے والے دو نوجوانوں کو طالبان فورسز نے مبینہ طور پر قتل کیا اور ان کی لاشیں عوامی مقامات پر نمائش کے لیے رکھ دیں۔ مقتولین کا کسی مزاحمتی گروپ سے تعلق نہیں تھا۔

August 28, 2026

پاکستانی کارروائیوں کے بعد طالبان کی امریکہ اور بھارت سے مدد لینے کی کوشش کا دعویٰ، کابل کے طرزِ عمل پر سوالات اٹھ گئے۔

August 28, 2026

مکہ دفاعی معاہدے میں بنگلہ دیش کی ممکنہ شمولیت کی بات سامنے آگئی، جبکہ پاکستان اور کویت کے درمیان بھی دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا۔

August 28, 2026

نیپال میں تباہ کن سیلابی ریلے نے آبادیوں، سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچایا، 500 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

August 28, 2026

مکہ معاہدہ مسلم ممالک کا اندرونی معاملہ ہے، کسی اور کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے: بنگلہ دیش

مکہ دفاعی معاہدے میں بنگلہ دیش کی ممکنہ شمولیت کی بات سامنے آگئی، جبکہ پاکستان اور کویت کے درمیان بھی دفاعی تعاون کا نیا معاہدہ طے پا گیا۔
مکہ دفاعی معاہدہ: بنگلہ دیش کی شمولیت پر مثبت غور

بنگلہ دیش کا مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر مثبت غور کا عندیہ، مسلم ممالک کے دفاعی تعاون کے دائرے میں وسعت کے امکانات بڑھ گئے۔

August 28, 2026

مسلم ممالک کے درمیان دفاعی اور تزویراتی تعاون میں حالیہ دنوں تیزی سے وسعت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ اگر اسے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کی دعوت دی گئی تو وہ اس پیشکش پر مثبت انداز میں غور کرے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان پہلے ہی کویت کے ساتھ بھی ایک نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کر چکا ہے، جس سے خطے میں مسلم ممالک کے درمیان دفاعی ہم آہنگی کا رجحان مزید نمایاں ہو رہا ہے۔

بنگلہ دیشی مؤقف

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمن نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مکہ معاہدے میں شمولیت کا حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا، کیونکہ یہ معاہدے کے بانی ممالک کی خواہش پر منحصر ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر ڈھاکا کو باقاعدہ دعوت دی گئی تو وہ اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے گا اور ممکنہ فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔

خلیل الرحمن نے مکہ معاہدے کو مسلم دنیا کے لیے اجتماعی دفاع کا ایک نظام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسلم ممالک کا باہمی معاملہ ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر بھی کہہ چکے ہیں کہ ڈھاکا نے مکہ معاہدے میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس معاملے کو مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔

مسلم ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی قربتیں

مبصرین کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں سامنے آنے والی یہ پیش رفتیں ۔۔۔۔۔ مکہ معاہدہ، اس میں مصر اور اب بنگلہ دیش کی ممکنہ شمولیت، اور پاکستان کویت دفاعی معاہدہ اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ مسلم ممالک باہمی دفاعی اور تزویراتی تعاون کو ایک نئی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ ان معاہدوں کو خطے میں اجتماعی سلامتی اور استحکام کے فروغ کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر بنگلہ دیش باضابطہ طور پر مکہ معاہدے کا حصہ بنتا ہے تو یہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے مسلم ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید وسعت دے گا، جو مبصرین کے نزدیک علاقائی سطح پر مسلم ممالک کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کی جانب اشارہ ہے۔

دیکھیے: پاکستان اور کویت کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، نئے معاہدے پر دستخط

متعلقہ مضامین

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کامیاب قرار پائے اور مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت مستحکم کر لی۔

August 28, 2026

سانحہ پمز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی منظوری، ذمہ داروں کے تعین اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ۔

August 28, 2026

کان کنی کے لیے بدخشاں جانے والے دو نوجوانوں کو طالبان فورسز نے مبینہ طور پر قتل کیا اور ان کی لاشیں عوامی مقامات پر نمائش کے لیے رکھ دیں۔ مقتولین کا کسی مزاحمتی گروپ سے تعلق نہیں تھا۔

August 28, 2026

پاکستانی کارروائیوں کے بعد طالبان کی امریکہ اور بھارت سے مدد لینے کی کوشش کا دعویٰ، کابل کے طرزِ عمل پر سوالات اٹھ گئے۔

August 28, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *