پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر اسحاق ڈار نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ انھوں نے شام کے صدر احمد الشرع سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران ملاقات کی ہے۔
احمد الشرع تقریباً 6 دہائیوں میں یو این جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والے پہلے شامی سربراہ ہیں، اسحاق ڈار نے کہا کہ انھوں نے گفتگو میں شامی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔
Met President Ahmed al-Shara’a of Syria on the margins of #UNGA80, the first Syrian head of state to attend UNGA in nearly six decades. Reaffirmed Pakistan’s solidarity with the Syrian people, and we shared the resolve to further deepen historic Pakistan–Syria friendship through… pic.twitter.com/mK3UlF20ia
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 23, 2025
نائب صدر نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا ’’ہم نے تجارت، انسانی سرمائے اور ترقی سمیت متنوع شعبوں میں تعاون کے ذریعے قائم پاکستان اور شام کی تاریخی دوستی کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔‘‘
واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں یو این ہیڈکوارٹرز میں او آئی سی کی خصوصی تقریب میں بھی شرکت کی، نائب وزیر اعظم نے فلسطین، کشمیر اور اسلاموفوبیا جیسے مسائل کی نشان دہی کی اور کہا مسلمانوں کے ناقابل تنسیخ حقوق کے تحفظ کے لیے او آئی سی کو کردار بڑھانا ہوگا، امت مسلمہ میں باہمی تقسیم ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے بھی ملاقات کی اور گفتگو میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ کامن ویلتھ وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا بہ یک وقت تنازعات، ماحولیاتی آفات، اقتصادی مسائل اور ٹیکنالوجی کے چیلنجز سے دوچار ہے، ماحولیاتی بحران کئی رکن ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہے، اور پاکستان ماحولیاتی طور پر دنیا کے سب سے زیادہ کمزور ممالک میں شامل ہے۔
دیکھیں: امتِ مسلمہ کو واضح لائحہ عمل طے کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کی طرف آنا ہوگا: اسحاق ڈار