"> مشرقِ وسطیٰ میں اہم سفارتی پیش رفت، پاکستان کی ثالثی میں معاہدہ طے، جلد اعلان متوقع - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ میں اہم سفارتی پیش رفت، پاکستان کی ثالثی میں معاہدہ طے، جلد اعلان متوقع

ایرانی سفارت خانہ نے ایچ ٹی این کو خصوصی طور پر تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے اور ڈیل فائنل ہو چکی ہے، جلد اعلان متوقع ہے
ایرانی سفارت خانے کے غیر مصدقہ ذرائع نے ایچ ٹی این کو خصوصی طور پر تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے اور ڈیل فائنل ہو چکی ہے، جلد اعلان متوقع ہے

پاکستان کی جانب سے ایران اور عرب ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے سے نہ صرف خطے میں استحکام آئے گا بلکہ پاکستان کا ایک مؤثر اور غیر جانبدار ثالث کے طور پر مقام مزید مستحکم ہوگا

April 7, 2026

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے بادل چھٹنے کی امید پیدا ہو گئی ہے اور اس ضمن میں پاکستان کی سفارتی کوششیں حتمی نتیجے کی جانب گامزن ہیں۔ ایرانی سفارت خانے نے ایچ ٹی این کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ ثالثی کے نتیجے میں فریقین کے مابین معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے اور تمام تزویراتی معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مذکورہ تاریخی ڈیل کا باضابطہ اعلان اب کسی بھی وقت سامنے آنے کی توقع ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطہ ایک جنگ کے دہانے پر کھڑا تھا۔

اسلامی ممالک کو اہم پیغام

ایچ ٹی این ذرائع کے مطابق سفارتی محاذ پر ایران نے اپنے برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بھی اعتماد میں لینے کی کوشش کی ہے۔ اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل اور یو این سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خطوط میں زور دیا ہے کہ برادر ممالک اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ یہ مطالبہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کے ساتھ ساتھ ایران علاقائی استحکام کے لیے مسلم امہ کے اتحاد کا بھی خواہاں ہے۔

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری

عالمی مبصرین پاکستان کی اس کامیابی کو اسلام آباد کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اثر و رسوخ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ایران اور عرب ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے سے نہ صرف خطے میں استحکام آئے گا بلکہ پاکستان کا ایک مؤثر اور غیر جانبدار ثالث کے طور پر مقام مزید مستحکم ہوگا۔ ایرانی سفارت خانے کے ذریعے کی جانب سے ایچ ٹی این کو فراہم کردہ یہ معلومات اس حقیقت پر مہر ثبت کرتی ہیں کہ پاکستان مشرقِ وسطٰی میں قیامِ امن کے لیے ایک ناگزیر قوت بن کر ابھرا ہے۔

دیکھیے: یو اے ای کے قرض کی واپسی کا مطلب کیا ہے؟

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *