ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق گزشتہ مئی کے تنازع میں بھارت نے جنگ بندی کے لیے تیسرے ملک سے مداخلت کی اور پاکستان کے خلاف جارحیت و کشمیری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے

January 8, 2026

تخار میں پانچ چینی شہریوں کے قتل کے بعد غیر ملکی شہریوں کی سلامتی پر تشویش بڑھ گئی، باقی کارکن فوری طور پر تالقان منتقل کر دیے گئے۔ تنازعہ سونے کی کان پر قندھار کے طالبان اور مقامی لوگوں کے درمیان ہوا، جس میں مائننگ سائٹ کو بھی نقصان پہنچا

January 8, 2026

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مینارِ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی، خودمختاری اور دو قومی نظریے کی علامت ہے، اور اس کا تحفہ دیا جانا پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی احترام، مفاہمت اور تعلقات میں بہتری کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

January 8, 2026

تہران کے ضلع ملارد میں پولیس افسر لیفٹیننٹ کرنل شاہین دہقان دورانِ ڈیوٹی چاقو کے حملے میں ہلاک ہو گئے

January 8, 2026

صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ صبا قمر کے خلاف مبینہ جھوٹے الزامات پر عوامی معافی مانگ لی نعیم حنیف نے اعتراف کیا کہ ان کے بیانات بے بنیاد تھے اور صبا قمر کے جذبات کو ٹھیس پہنچی

January 8, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنگلہ دیش کے ایئر چیف کو مینار پاکستان کا علامتی تحفہ پیش کر دیا

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مینارِ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی، خودمختاری اور دو قومی نظریے کی علامت ہے، اور اس کا تحفہ دیا جانا پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی احترام، مفاہمت اور تعلقات میں بہتری کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنگلہ دیش کے ایئر چیف کو مینار پاکستان کا علامتی تحفہ پیش کر دیا

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عسکری روابط اور سفارتی سطح پر رابطوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

January 8, 2026

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے بنگلہ دیش کے فضائی سربراہ کو مینارِ پاکستان کا ماڈل پیش کرنے کی تصویر سامنے آ گئی ہے، جو سفارتی اور دفاعی حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

جاری ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل عاصم منیر بنگلہ دیش ایئر چیف کو مینارِ پاکستان کا ماڈل پیش کر رہے ہیں، جبکہ پس منظر میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر نمایاں طور پر موجود ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ منظر تاریخی اور نظریاتی حوالوں سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مینارِ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی، خودمختاری اور دو قومی نظریے کی علامت ہے، اور اس کا تحفہ دیا جانا پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی احترام، مفاہمت اور تعلقات میں بہتری کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عسکری روابط اور سفارتی سطح پر رابطوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیاسی و دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ علامتی لمحہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ دونوں ممالک ماضی کے اختلافات سے آگے بڑھتے ہوئے مستقبل میں مثبت اور تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بھی بڑی تعداد میں شیئر کیا جا رہا ہے، جہاں صارفین اسے تاریخی تسلسل، نظریاتی وابستگی اور برادرانہ تعلقات کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

دیکھیں: بھارتی وفد نے خالدہ ضیاءکا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ اس کو ایشو بنایا جاسکے؛ ایاز صادق کا انکشاف

متعلقہ مضامین

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق گزشتہ مئی کے تنازع میں بھارت نے جنگ بندی کے لیے تیسرے ملک سے مداخلت کی اور پاکستان کے خلاف جارحیت و کشمیری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے

January 8, 2026

تخار میں پانچ چینی شہریوں کے قتل کے بعد غیر ملکی شہریوں کی سلامتی پر تشویش بڑھ گئی، باقی کارکن فوری طور پر تالقان منتقل کر دیے گئے۔ تنازعہ سونے کی کان پر قندھار کے طالبان اور مقامی لوگوں کے درمیان ہوا، جس میں مائننگ سائٹ کو بھی نقصان پہنچا

January 8, 2026

تہران کے ضلع ملارد میں پولیس افسر لیفٹیننٹ کرنل شاہین دہقان دورانِ ڈیوٹی چاقو کے حملے میں ہلاک ہو گئے

January 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *