ایشیز سیریز کے پہلے روز آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انگلینڈ کے خلاف اسٹارک نے 6 وکٹیں حاصل کیں اور 415 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے جبکہ وسیم اکرم نے 414 وکٹیں لی تھیں۔
سٹارک نے 102 ٹیسٹ میچوں میں 418 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ وسیم اکرم نے یہ ریکارڈ 104 میچوں میں حاصل کیا اور تقریباً 22 سال تک ریکارڈ اپنے نام رکھا۔ ٹیسٹ کے اختتام پر سٹارک نے کپتان مائیکل وان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے لیکن وسیم اکرم اب بھی میرے مقابلے میں بہت بہتر ہیں۔ وہ لیفٹ آرم بولرز میں سینیئر اور تاریخ کے بہترین بولرز میں شمار ہوتے ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ مزید وکٹیں بھی حاصل کروں۔
جبکہ دوسر جانب چل سٹارک کی اس کامیابی پر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپر اسٹارک! مجھے تم پر فخر ہے۔ تمہاری محنت نے تمہیں ممتاز بنا دیا ہے۔ اور آئندہ بھی تم مزید کامیابیاں حاصل کرو۔
سٹارک ایشیز سیریز میں زبردست کارکردگی دکھا رہے ہیں انہوں نے پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں اور اب تک سیریز میں 16 وکٹیں لے چکے ہیں، جس سے وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔