پاکستان کی برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں عادل راجہ اور شہزاد اکبر کے خلاف مقدمات اور شواہد پیش کیے
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں عادل راجہ اور شہزاد اکبر کے خلاف مقدمات اور شواہد پیش کیے

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نےکہا ہے کہ بیرونِ ملک بیٹھ کر ریاست اور قومی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے متعدد افراد کے خلاف شواہد برطانوی حکام کے حوالے کیے گئے ہیں

December 4, 2025

حکومتِ پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے اہم ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سلامتی کے شعبے میں تعاون سمیت متعدد امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے وہ دستاویزات بھی کیں جن میں دونوں افراد کے خلاف پاکستان میں زیرِ سماعت مقدمات اور ثبوت شامل ہیں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر اور عادل راجہ مختلف قانونی کیسز میں پاکستان کو مطلوب ہیں، اس لیے ان کی فوری حوالگی ضروری ہے۔ محسن نقوی نے یہ بھی بتایا کہ بیرون ملک رہ کر ریاست اور قومی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے متعدد افراد کے خلاف بھی باقاعدہ ثبوت برطانوی حکام کے حوالے کیے گئے ہیں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کا احترام کیا جاتا ہے، تاہم بے بنیاد الزامات کسی بھی ریاست کے لیے سنگین مسئلہ ہیں اور پاکستان اس حوالے سے درست موقف پر قائم ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ گفتگو میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کی حوالگی کے لیے برطانیہ کا تعاون اہم ثابت ہو گا۔

دیکھیں: دو دہائیوں میں 148 ارب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں استحکام نہ آیا، سگار کی رپورٹ

متعلقہ مضامین

محسن نقوی نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

November 4, 2026

افغانستان میں شدید غذائی قلت اور صحت کے نظام پر بڑھتے دباؤ پر اوچا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت کی ترجیحات اور امدادی فنڈز کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

November 4, 2026

مکہ مکرمہ میں مسجد کے تقدس کی پامالی پر 2 بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی، جبکہ عدالتی تحقیقات کے ذریعے ملزمان کے حق میں پھیلائی جانے والی گمراہ کن افواہوں کو رد کر دیا گیا۔

November 4, 2026

طلبہ سیاست سے عسکریت پسندی تک کا سفر طے کرنے والے بشیر زیب کون ہیں، جنہیں کالعدم بی ایل اے نے سربراہی کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *