عثمان ہادی کے سانحے کے بعد بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے جن میں اخباری دفاتر کو آگ لگائی گئی اور بھارت مخالف نعرے بلند کیے گئے

December 19, 2025

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل لیا گوتیرز اور ان کی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقات کی جس میں پاکستان ریلوے کے اسٹریٹجک منصوبے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

December 19, 2025

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ساتھ تربیت ضروری ہے اور یہ طلبہ کو باکردار، ذمہ دار اور کامیاب بناتی ہے

December 19, 2025

آصف علی زرداری ہفتہ کو اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف رشید کی دعوت پر عراق کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

December 19, 2025

کرغزستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 16 دسمبر کو کابل میں کرغزستان کے تجارتی مرکز کے افتتاح کے ساتھ دونوں ممالک نے اپنے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا

December 19, 2025

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنا یا اس کا رخ موڑنا جنگی اقدام تصور کیا جائے گا

December 19, 2025

ایم ایل ون منصوبہ: ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی یقین دہانی کرادی

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل لیا گوتیرز اور ان کی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقات کی جس میں پاکستان ریلوے کے اسٹریٹجک منصوبے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل لیا گوتیرز اور ان کی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقات کی جس میں پاکستان ریلوے کے اسٹریٹجک منصوبے مین لائن ون (ML-1) کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل نے منصوبے کی تیاری اور پیش رفت پر اعتماد کا اظہار کیا اور تکنیکی و مالی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

December 19, 2025

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل لیا گوتیرز اور ان کی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلوے کے اسٹریٹجک منصوبے مین لائن ون کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر حینیف عباسی کو بتایا گیا کہ ایم ایل ون پاکستان ریلوے کی معاشی اور جغرافیائی شہ رگ ہے جو ملک کی 80 فیصد مسافر ٹریفک اور 90 فیصد فریٹ کی نقل و حمل سنبھالتی ہے۔ وزیرِ ریلوے نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ٹریفک اور موجودہ انفراسٹرکچر کے حالات کے پیشِ نظر اس ٹریک کی فوری اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم ایل ون صرف ایک ریلوے ٹریک نہیں بلکہ قومی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے کلیدی منصوبہ ہے، اور حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل نے منصوبے کی تیاری اور اب تک کی پیش رفت پر اعتماد کا اظہار کیا اور منصوبے کے لیے تکنیکی اور مالی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کراچی تا روہڑی سیکشن کی اپ گریڈیشن کا باضابطہ آغاز جولائی 2026 میں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرے گا اور ملکی معیشت میں استحکام اور ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔

متعلقہ مضامین

عثمان ہادی کے سانحے کے بعد بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے جن میں اخباری دفاتر کو آگ لگائی گئی اور بھارت مخالف نعرے بلند کیے گئے

December 19, 2025

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ساتھ تربیت ضروری ہے اور یہ طلبہ کو باکردار، ذمہ دار اور کامیاب بناتی ہے

December 19, 2025

آصف علی زرداری ہفتہ کو اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف رشید کی دعوت پر عراق کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

December 19, 2025

کرغزستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 16 دسمبر کو کابل میں کرغزستان کے تجارتی مرکز کے افتتاح کے ساتھ دونوں ممالک نے اپنے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا

December 19, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *