"> مہمند کے وسائل پر پی ٹی آئی وزراء کا قبضہ

مہمند کے وسائل پر پی ٹی آئی وزراء کا قبضہ، عوام کا شدید ردِعمل

مہمند کی معدنیات پر پی ٹی آئی وزراء کے قبضے اور پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈے پر مقامی عوام نے پی ٹی آئی کا کچا چٹھا کھول دیا۔
مہمند کے وسائل پر پی ٹی آئی وزراء کا قبضہ

مہمند کی معدنیات پر پی ٹی آئی وزراء کے قبضے اور اداروں کے خلاف سازش کا پردہ چاک؛ مقامی عوام نے حقائق سامنے رکھ دیے۔

October 15, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند کے غیور اور باشعور عوام نے ریاست اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف زہر اگلنے والے عناصر کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیا اور زمینی حقائق کے ذریعے سامنے آنے والے انکشافات نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام اور اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی تمام تر سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔

طویل عرصے سے ایک مخصوص سیاسی ٹولہ، بالخصوص پی ٹی آئی کی قیادت، اپنی تمام تر ناکامیوں کا ملبہ پاک فوج اور قومی اداروں پر ڈال کر عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کا ڈرامہ رچاتی رہی۔ تاہم مہمند کے مقامی لوگوں کی گواہی نے اس منظم پراپیگنڈے کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

حقائق سے یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ مہمند کی معدنیات اور قدرتی وسائل پر پی ٹی آئی حکومت کے وزراء اور من پسند افراد کا قبضہ رہا۔ کروڑوں روپے کی بلا شرکتِ غیرے آمدنی کے باوجود مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا اور علاقے کے باصلاحیت نوجوان بیرونِ ملک مزدوری کرنے پر مجبور ہوئے۔

پی ٹی آئی کا اصل مقصد خیبر پختونخوا کی عوام اور پاک فوج کو دست و گریباں کرنا تھا۔ وہ چاہتے تھے کہ اپنی بدعنوانی، ناکام حکمرانی اور وسائل کی لوٹ مار کو چھپانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جائے اور عوام کو گمراہ کر کے ریاست کے خلاف کھڑا کیا جائے۔

لیکن مہمند کے عوام نے اس گندی اور انتشار انگیز سیاست کو مسترد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے اصل دوست اور دشمن کو اچھی طرح پہچانتے ہیں۔ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے انہوں نے نہ صرف اداروں پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو رد کیا بلکہ لوٹ مار کرنے والے وزراء کی اصلیت بھی بے نقاب کر دی۔

یہ پیش رفت ان تمام شرپسند عناصر کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے جو خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلا کر اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتے تھے۔ ریاست اور سیکیورٹی اداروں پر تہمت لگانے والوں کا کھیل اب ختم ہو چکا ہے۔

اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مہمند کے معدنی وسائل پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے سابق وزراء کا احتساب کریں۔ مہمند کے قدرتی وسائل کا فائدہ وہاں کے مظلوم عوام اور نوجوانوں کو ملنا چاہیے تاکہ علاقے میں حقیقی خوشحالی آ سکے۔

متعلقہ مضامین

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ کی ایک مسجد میں مبینہ فحش فعل کے الزام میں گرفتار بنگلہ دیشی مرد اور خاتون کو 14 اکتوبر کو سزائے موت دے دی گئی۔

October 15, 2026

البانیا کے دارالحکومت تیرانا میں طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ وزیراعظم ایڈی راما نے مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

October 15, 2026

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے بچنے کے لیے آخری وقت تک مذاکرات کی کوشش کی۔

October 15, 2026

ڈراما حرمت شرعی پردے کی تضحیک پر شدید تنازع کا شکار ہے۔ فیملی ولاگنگ کے بعد ٹی وی اسکرینز پر اسلامی اقدار کے خلاف بیانیہ اخلاقی بحران کا باعث بن رہا ہے۔

October 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *