"> پی ٹی آئی کا افغان گٹھ جوڑ بے نقاب، مراد سعید کی نیمروز میں موجودگی کا انکشاف - HTN Urdu

پی ٹی آئی کا افغان گٹھ جوڑ بے نقاب، مراد سعید کی نیمروز میں موجودگی کا انکشاف

افغانستان میں موجود پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی صوبہ نیمروز منتقل ہونے کی اطلاعات۔ حساس اداروں کی کڑی نظر، 9 مئی کے منصوبہ سازوں کا گھیراؤ تنگ کرنے کے لیے اقدامات تیز۔
مراد سعید کی نیمروز میں موجودگی کا انکشاف

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے پکتیکا سے نیمروز لوکیشن تبدیل کرلی۔ افغان روابط بے نقاب، پاکستانی ادارے متحرک۔ جلد واپسی اور عدالتوں میں پیشی کا امکان۔

October 20, 2026

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جن کی کچھ روز قبل افغانستان میں موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق مراد سعید نے افغان صوبے پکتیکا سے اپنی جگہ تبدیل کر لی ہے اور وہ اب صوبہ نیمروز کی طرف منتقل ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق خطے میں ہر لمحہ اس کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ روپوش رہنما کی ہر ممکنہ پناہ گاہ اور نقل و حرکت کی سراغ رسانی کا عمل مسلسل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مراد سعید کو جلد از جلد پاکستان واپس لایا جائے گا جہاں اسے عدالتوں میں زیر التوا سنگین مقدمات اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اور حکمت عملی پر کام مکمل کیا جا رہا ہے۔

اس پیش رفت سے پی ٹی آئی کے بیرونِ ملک اور سرحد پار روابط اور سہولت کاری کا نیٹ ورک ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے ہینڈلرز اور منصوبہ سازوں کو ریاستِ پاکستان کے خلاف کیے گئے تمام گھناؤنے اقدامات کا مکمل حساب دینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

میر رضا علی کیس کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں پولیس تفتیش پر سوالات اٹھائے گئے اور جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

October 20, 2026

برطانیہ نے حوثیوں کے حملوں سے سعودی عرب کے دفاع کے لیے ٹائفون لڑاکا طیارے، فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اور فوجی مشیر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

October 20, 2026

سندھ کابینہ نے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی رپورٹ جاری کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

October 20, 2026

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ کاپی کریں

October 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *