نجم سیٹھی نے ملک میں قومی ایمرجنسی نافذ کیے جانے کا شوشا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے تجزیے میں ذرائع کے حوالے سے اس کا امکان ظاہر کیا تھا۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں اور بے یقینی کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔
سینئر اینکر پرسن سید طلعت حسین نے اس دعوے کی فوری اور واضح تردید کر دی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اہم بیان جاری کیا۔ طلعت حسین کے مطابق باوثوق ذرائع نے واضح کیا ہے کہ قومی ایمرجنسی سے متعلق یہ تمام باتیں قطعی غلط ہیں۔
This talk of "national emergency" is "absolutely not correct", say sources.
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) September 27, 2026
حکومتی اور ریاستی سطح پر ایسی کسی بھی پیش رفت کے امکان کو مکمل طور پر رد کر دیا گیا ہے۔ مقتدر ایوانوں میں کسی ایمرجنسی یا غیر معمولی اقدام کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ حقائق کے بالکل برعکس ہے۔
صحافتی اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھی نجم سیٹھی کے اس مؤقف پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین نے کہا کہ ان کی نام نہاد باخبر چڑیا ایک بار پھر غلط خبر لائی ہے۔ مبصرین نے حساس ملکی معاملات پر ایسی قیاس آرائیوں سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔
دیکھیے: پی ٹی آئی انتشار پسند جماعت قرار، بدامنی پھیلانے پر حکومت کا سخت کارروائی کا انتباہ