افغانستان کے صوبہ کندوز کے ضلع خان آباد کی مسلح جھڑپ میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ رات دس بجے کے قریب زنجیر چرخاب کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں ملی محاذ قومی اور افغان طالبان کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو مسلح افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
ملی محاذ قومی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی میں طالبان کے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت اور پالیسی کا حصہ ہے۔
تاہم ابھی تک افغان طالبان نے اس واقعہ پر کسی قسم کا رد عمل جاری جاری نہیں کیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ملی محاذ قومی اور افغان طالبان کے درمیان لڑائی کا واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب ملک کے مختلف صوبوں میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت جاری ہے اور مزاحمتی گروہوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔