مَہ لقا صمدانی پر تنقید

مَہ لقا صمدانی پر تنقید: واشنگٹن میں پذیرائی کے لیے پاکستان کی سلامتی داؤ پر لگانے کا الزام

فارن پالیسی اِن فوکس میں شائع ہونے والے مَہ لقا صمدانی کے مضمون پر تجزیہ کاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ذاتی مفاد اور پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

میاں نواز شریف اور ازبک سفیر کی ملاقات؛ باہمی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے دونوں ممالک کے مابین گہرے تاریخی روابط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات انتہائی مضبوط اور پائیدار بنیادوں پر قائم ہیں۔
نواز شریف اور ازبک سفیر کی ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین سفارتی، تجارتی اور تزویراتی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

May 19, 2026

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف سے پاکستان میں متعین ازبکستان کے سفیر علیشیر توختایف نے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے مابین سفارتی، تجارتی اور تزویراتی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے دونوں ممالک کے مابین گہرے تاریخی روابط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات انتہائی مضبوط اور پائیدار بنیادوں پر قائم ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے موجود ہیں، جو باہمی تعلقات کو مزید مستحکم اور یکجا کرنے کے لیے ایک ٹھوس بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے خطے میں زمینی راستوں کے ذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں تک تجارتی رسائی بڑھانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

ازبکستان کے سفیر علیشیر توختایف نے پاکستان کے ساتھ اپنے ملک کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو برقرار رکھنے اور انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مختلف اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسیع کرنے کی شدید خواہش کا اظہار کیا تاکہ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔ سفارتی ماہرین کے مطابق، یہ ملاقات پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے مابین علاقائی روابط اور تجارتی راہداریوں کو فعال بنانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

دیکھئیے:عالمی بحری بحران کا مقابلہ؛ پاکستان کا افریقہ اور ایشیا کی طرف چاول کی برآمدات کا رخ موڑنے کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہوگا، جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا جائے گا۔

November 15, 2026

فارن پالیسی اِن فوکس میں شائع ہونے والے مَہ لقا صمدانی کے مضمون پر تجزیہ کاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ذاتی مفاد اور پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

November 14, 2026

کینیا میں 3.6 ارب شلنگ کی منشیات برآمدگی کے بعد مقامی و افریقی اسمگلرز کی گرفتاری کے باوجود پاکستان کا نام گھسیٹنے کی منفی مہم بے نقاب ہو گئی ہے۔

November 14, 2026

نیب خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اسد قیصر کی فرموں کا ریکارڈ اور ڈاکٹر امجد علی کیس میں 9 گواہوں کو طلب کر لیا۔

November 14, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *