برطانوی وزیراعظم سر کیر سٹارمر نے بھارت کیلئےویزا قوانین میں نرمی کےامکانات کومسترد کرتے ہوئےکہا کہ نئی دہلی کےساتھ تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر بنانے کے بڑے مواقع موجود ہیں۔
اپنے دورہ بھارت سے قبل برطانوی وزیراعظم نے میڈیا سےگفتگو میں انہوں نےواضح طور پر کہا کہ برطانیہ بھارت کیلئے ویزا قوانین میں نرمی نہیں کرے گا۔
ان کے ساتھ مختلف کاروباروں سے منسلک ٹریڈ مشن بھی ہے جو بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے پر بات کرے گا۔
بھارتیوں کیلئے ویزوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے کا حصہ نہیں ہے، یہ دورہ آزاد تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کیلئےہے جو ہم پہلے ہی طے کر چکے ہیں۔
دیکھیں: کرغیزستان نے 2030 تک گرین انرجی کا منصوبے کا اعلان کر دیا