افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

سید علی شاہ گیلانی کی پانچویں برسی پر ان کی طویل سیاسی جدوجہد، نظریاتی ثابت قدمی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے کردار کو یاد کیا جا رہا ہے۔

September 1, 2026

آبنائے ہرمز کھلنے کے اعلان پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

رائٹرز کے مطابق پاکستان کا آئل ٹینکر ’شالامار‘ متحدہ عرب امارات سے تقریباً 8 کروڑ لیٹر خام تیل لے کر آبنائے ہرمز سے گزر چکا ہے اور کراچی کی جانب گامزن ہے، جہاں وہ دو روز میں پہنچنے کی توقع ہے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجارتی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول دی گئی ہے اور جنگ بندی کے باقی عرصے میں یہ مکمل طور پر کھلی رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جہازوں کے لیے مخصوص راستے پہلے ہی طے کر دیے گئے ہیں۔

April 17, 2026

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ پاکستان کا آئل ٹینکر ’شالامار‘ بھی اس گزرگاہ سے کامیابی کے ساتھ نکل کر کراچی کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد قیمت 93.61 ڈالر سے کم ہو کر 84.70 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی تقریباً 10 فیصد کمی ہوئی اور یہ 98.33 ڈالر سے کم ہو کر 88.87 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی توانائی مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوا، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں فوری کمی دیکھنے میں آئی۔ واضح رہے کہ یہ گزرگاہ عالمی تیل سپلائی کا ایک بڑا حصہ گزارتی ہے، اس لیے اس کی بندش یا بحالی براہ راست قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجارتی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول دی گئی ہے اور جنگ بندی کے باقی عرصے میں یہ مکمل طور پر کھلی رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ جہازوں کے لیے مخصوص راستے پہلے ہی طے کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا ہے۔

ادھر رائٹرز کے مطابق پاکستان کا آئل ٹینکر ’شالامار‘ متحدہ عرب امارات سے تقریباً 8 کروڑ لیٹر خام تیل لے کر آبنائے ہرمز سے گزر چکا ہے اور کراچی کی جانب گامزن ہے، جہاں وہ دو روز میں پہنچنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی اور امریکی پابندیوں کے باعث آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی تھی، تاہم جنگ بندی اور سفارتی پیشرفت کے بعد صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔

دیکھئیے:ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان، پاکستانی ٹینکر بلاکیڈ کے بعد خام تیل لے کر نکلنے والا پہلا جہاز بن گیا

متعلقہ مضامین

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *