آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان کا سرحد پار بھرپور جواب؛ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں افغان طالبان کے حملے پسپا، 67 حملہ آور ہلاک، ایف سی کا ایک سپاہی شہید

March 3, 2026

بھارتی عالم سلمان ندوی کا پاکستان مخالف بیانیہ ‘را’ اور بعض مخصوص مذہبی گروہوں کے ایجنڈے کا تسلسل قرار؛ ماہرین نے اسے پاکستان کے حقِ دفاع پر حملہ قرار دے دیا

March 3, 2026

افغانستان میں طالبان سے وابستہ علماء کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلح کاروائیوں کو ‘جہاد’ اور ‘فرضِ عین’ قرار دیے جانے کے بعد خطے میں نظریاتی اور عسکری کشیدگی بڑھ گئی ہے، جو سرحد پار دہشت گردی کو مذہبی جواز فراہم کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے

March 3, 2026

ریاستِ پاکستان نے پُرامن احتجاج کو آئینی حق قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حساس تنصیبات پر حملے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانا ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، جس کا سختی سے سدباب کیا جائے گا

March 3, 2026

جون 2025 میں ایران اسرائیل جھڑپوں میں ایرانی عسکری قیادت اور شہری مراکز شدید متاثر ہوئے، جبکہ ایران کی کمزور انٹیلی جنس اور فضائی صلاحیت واضح ہو گئی

March 3, 2026

پاک افغان سرحد پر صورتحال اس وقت انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے جب پاکستانی طیاروں نے ننگرہار میں طالبان کے عسکری مراکز کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں طالبان نے طورخم اور نوشکی سمیت مختلف مقامات پر پاکستانی چوکیوں پر حملے شروع کر دیے ہیں

March 3, 2026

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے حملے پسپا، 67 حملہ آور ہلاک

آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان کا سرحد پار بھرپور جواب؛ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں افغان طالبان کے حملے پسپا، 67 حملہ آور ہلاک، ایف سی کا ایک سپاہی شہید
آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان کا سرحد پار بھرپور جواب؛ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں افغان طالبان کے حملے پسپا، 67 حملہ آور ہلاک، ایف سی کا ایک سپاہی شہید

وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے آپریشن غضب الہٰق کی تفصیلات جاری کر دیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں افغان طالبان کے حملوں کے جواب میں 67 کارندے ہلاک، سرحد پر پاک فوج کا آپریشن جاری

March 3, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے “آپریشن غضب للحق” کے حوالے سے اہم ترین تفصیلات جاری ہیں۔ ان کے مطابق پاکستانی سرحدوں پر افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ اشتعال انگیزی اور زمینی حملوں کو بڑی جرات مندی سے پسپا کر دیا گیا ہے۔

تین مارچ کی صبح 10 بجے تک کی صورتحال کے مطابق شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوںمیں ہونے والی ان جھڑپوں میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور مجموعی طور پر 67 حملہ آور ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات کے مطابق شمالی بلوچستان کے حساس اضلاع قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب افغان طالبان نے 16 مختلف مقامات پر زمینی حملے کیے، جبکہ 25 مقامات پر فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کاروائی کے نتیجے میں 27 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، تاہم وطن کے دفاع کی خاطر ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک سپاہی جامِ شہادت نوش کر گیا جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے سرحدی محاذ پر بھی رات بھر شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ یہاں دشمن نے ایک مقام پر زمینی پیش قدمی کی کوشش کی جبکہ 12 مختلف مقامات پر فائرنگ کے تبادلے ہوئے۔

پاک فوج کی بروقت اور دندان شکن کارروائی میں خیبر پختونخوا کے سیکٹرز میں 40 افغان طالبان ہلاک کر دیے گئے، جبکہ خوش قسمتی سے یہاں پاکستانی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ علاقوں میں اس وقت ‘فالو اپ آپریشنز’ جاری ہیں اور صورتحال کی مکمل تفصیلات آج دوپہر کو جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

بھارتی عالم سلمان ندوی کا پاکستان مخالف بیانیہ ‘را’ اور بعض مخصوص مذہبی گروہوں کے ایجنڈے کا تسلسل قرار؛ ماہرین نے اسے پاکستان کے حقِ دفاع پر حملہ قرار دے دیا

March 3, 2026

افغانستان میں طالبان سے وابستہ علماء کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلح کاروائیوں کو ‘جہاد’ اور ‘فرضِ عین’ قرار دیے جانے کے بعد خطے میں نظریاتی اور عسکری کشیدگی بڑھ گئی ہے، جو سرحد پار دہشت گردی کو مذہبی جواز فراہم کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے

March 3, 2026

ریاستِ پاکستان نے پُرامن احتجاج کو آئینی حق قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حساس تنصیبات پر حملے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانا ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش ہے، جس کا سختی سے سدباب کیا جائے گا

March 3, 2026

جون 2025 میں ایران اسرائیل جھڑپوں میں ایرانی عسکری قیادت اور شہری مراکز شدید متاثر ہوئے، جبکہ ایران کی کمزور انٹیلی جنس اور فضائی صلاحیت واضح ہو گئی

March 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *