امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

سرحدی جھڑپوں میں شدت: پاکستانی فضائیہ کی ننگرہار میں بڑی کاروائی

پاک افغان سرحد پر صورتحال اس وقت انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے جب پاکستانی طیاروں نے ننگرہار میں طالبان کے عسکری مراکز کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں طالبان نے طورخم اور نوشکی سمیت مختلف مقامات پر پاکستانی چوکیوں پر حملے شروع کر دیے ہیں

پاک افغان سرحد پر فضائی بمباری اور شدید جھڑپوں کی اطلاعات؛ ننگرہار میں بارڈر پولیس ہیڈکوارٹر اور قندھار میں عسکری اہداف نشانہ، سرحد کے دونوں اطراف ہائی الرٹ

March 3, 2026

پاک افغان سرحد پر کشیدگی انتہائی سنگین رخ اختیار کر گئی ہے۔ پاکستانی فضائیہ کی جانب سے افغانستان کے صوبہ ننگرہار اور قندھار کے مختلف پوائنٹس پر بمباری کی اطلاعات ہیں، جبکہ طورخم سے نوشکی تک سرحد کے متعدد مقامات پر دونوں افواج کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گئے پاکستانی لڑاکا طیاروں نے ننگرہار میں رنگ روڈ کے قریب واقع بارڈر پولیس کے ہیڈکوارٹر اور گمبری میں قائم ‘201 خالد بن ولید کور’ کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ کابل میں بھی پاکستانی طیاروں کی مسلسل پروازوں کے دوران ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، جس نے شہر میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

دوسری جانب طالبان فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے زابل۔ نوشکی (بلوچستان)، خوست، علیشیرو۔ شمالی وزیرستان اور ننگرہار کے طورخم۔ لنڈی کوتل سرحدی علاقوں میں پاکستانی چوکیوں پر حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سرحدی علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دونوں جانب سے آرٹلری اور مارٹر گولوں کا آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے اور جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

یہ حالیہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی اور عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پہلے ہی انتہائی نچلی سطح پر ہیں۔ تاحال ان کارروائیوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے حتمی اعداد و شمار سامنے نہیں آسکے ہیں، تاہم سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

دیکھیے: ایران پر حملہ؛ کون کیا چاہتا، کہاں کھڑا ہے؟

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *