"> بلوچستان میں آپریشن شعبان کے تحت 75 دہشت گرد ہلاک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بلوچستان میں آپریشن شعبان کے تحت مختلف کارروائیوں 75 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے، جبکہ مختلف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں اب تک مجموعی طور پر 75 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
بلوچستان میں آپریشن شعبان کے تحت مختلف کارروائیوں میں 75 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی اور پولیس کا فتنہ الخوارج کے خلاف مشترکہ ایکشن؛ آپریشن شعبان میں اب تک 75 خوارج ہلاک۔

July 10, 2026

کوئٹہ: بلوچستان میں منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملے کے تسلسل میں پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے شروع ہونے والے اس آپریشن اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں اب تک مجموعی طور پر 75 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زمینی اور فضائی کاروائیوں کے ذریعے مزید 13 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جس کے بعد صرف آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی ہے، جبکہ 6 اور 7 جولائی کو بھی 26 خوارج مارے گئے تھے۔

اس آپریشن کے علاوہ، آج صبح خضدار کے علاقے زیدی میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر کیا گیا حملہ بھی ناکام بنا دیا گیا ہے۔ پاک فوج اور ایف سی کے دستوں نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر کے اس بزدلانہ حملے کو پسپا کیا۔

اہم بات یہ کہ اسی کارروائی کے تسلسل میں ہیلی کاپٹر آپریشنز بھی کیے گئے، جس میں مزید 5 سے 6 دہشت گردوں کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ صوبے سے فتنہ الخوارج اور مفرور عناصر کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز بلاامتیاز جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *