سیکیورٹی فورسز نے 7 اکتوبر کو پیش آنے والے سانحے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے حملے میں میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمت 11 ملکی محافظوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے تھے۔
Security Forces have been conducting a series of retribution operations against the Ks involved in heinous incident that occurred in Orakzai District on 7 October, resulting in the shahadat of brave sons of soil, including Lieutenant Colonel Junaid Tariq and Major Tayyab Rahat.…
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 10, 2025
ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی سانحے میں ملوث 30 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔
آئی ایس پی آر نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیاب آپریشن دراصل اورکزئی حملے کا انتقام تھا جس میں گیارہ ملکی محافظوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے تھے۔
اآئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اورکزئی میں مزید آپریشن بھی جاری ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کا صفایا کر کے پاکستان میں امن و امان ممکن ہوسکے۔