وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ میں ہے، فتنہ الخوارج دشمن ملک سے وسائل حاصل کر رہا ہے۔

August 21, 2026

وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر خالد گل سمیت 3 دہشت گرد ہلاک۔

August 21, 2026

سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 49 دہشت گرد ہلاک۔

August 21, 2026

تاجکستان میں افغان سفارتخانے میں این آر ایف کے شہید کمانڈر حسیب پنجشیری کی یاد میں قرآن خوانی اور آزادی و انصاف کے عزم کی تجدید کی گئی۔

August 21, 2026

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ مخالفین کی کسی بھی غلط اندازے یا خطرے کا فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

August 21, 2026

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اڈیالہ جیل سے ملنے والی سیاسی ہدایات اور احتجاجی سیاست کو ترجیح دے رہی ہے، جس سے صوبے میں گورننس شدید متاثر ہو رہی ہے۔

August 21, 2026

ارومچی مذاکرات جاری، پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف واضح مؤقف، پیشرفت افغانستان کے اقدامات پر منحصر ہے

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی ہے اور چین کے ساتھ اس عمل میں مسلسل شریک ہے، تاہم دیرپا حل کیلئے ضروری ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جائے۔
ارومچی مذاکرات جاری، پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف واضح مؤقف، پیشرفت افغانستان کے اقدامات پر منحصر ہے

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی بنیادی تشویش دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، اور اس حوالے سے افغانستان کو قابلِ تصدیق اور واضح اقدامات کرنا ہوں گے۔

April 2, 2026

اسلام آباد: چین کی ثالثی میں ارومچی میں جاری پاک۔افغان مذاکرات میں پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سرحد پار دہشتگردی کا خاتمہ صرف بامعنی پیشرفت کی بنیاد پر ہوگا، جبکہ حقیقی پیشرفت کی ذمہ داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔

دفتر خارجہ کی بریفنگ کے مطابق پاکستان نے سہ فریقی انسداد دہشتگردی تعاون کے تحت اپنا وفد ارومچی بھجوایا ہے، جو سینئر حکام پر مشتمل ہے۔ یہ مذاکرات ورکنگ لیول پر ہو رہے ہیں اور ابھی جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی ہے اور چین کے ساتھ اس عمل میں مسلسل شریک ہے، تاہم دیرپا حل کیلئے ضروری ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جائے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی بنیادی تشویش دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، اور اس حوالے سے افغانستان کو قابلِ تصدیق اور واضح اقدامات کرنا ہوں گے۔

حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ جاری آپریشن “غضب للحق” میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور سکیورٹی فورسز حالیہ دنوں میں بھی انسداد دہشتگردی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کا ایک درمیانی سطح کا وفد چین پہنچ چکا ہے، جو پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لے رہا ہے۔

افغان مؤقف کے مطابق یہ بات چیت باہمی احترام، عدم مداخلت اور تعمیری روابط کی بنیاد پر ہو رہی ہے، جس کا مقصد اچھے ہمسائیگی تعلقات، تجارت کے فروغ اور سکیورٹی امور پر پیشرفت ہے۔

افغان ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارتی تعامل کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جا سکتا ہے، جو خطے کے استحکام کیلئے اہم ہوگا۔

واضح رہے کہ ارومچی میں ہونے والے یہ مذاکرات ایسے وقت جاری ہیں جب پاک۔افغان تعلقات سکیورٹی اور سرحدی مسائل کے باعث دباؤ کا شکار ہیں۔:

دیکھئیے:

متعلقہ مضامین

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ میں ہے، فتنہ الخوارج دشمن ملک سے وسائل حاصل کر رہا ہے۔

August 21, 2026

وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر خالد گل سمیت 3 دہشت گرد ہلاک۔

August 21, 2026

سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 49 دہشت گرد ہلاک۔

August 21, 2026

تاجکستان میں افغان سفارتخانے میں این آر ایف کے شہید کمانڈر حسیب پنجشیری کی یاد میں قرآن خوانی اور آزادی و انصاف کے عزم کی تجدید کی گئی۔

August 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *