پاک افغان استنبول مذکرات کا تیسرا دور آج بھی جاری رہے گا۔ مذاکراتی عمل ثالثوں کی نگرانی میں 13 گھنٹے تک جاری رہا۔ پاک افغان سرحدی جھڑپوں کے باوجود فریقین نے سفارتی روابط اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ یاد رہے کہ پاک افغان استنبول مذاکرات کا چوتھا دور آج بروز جمعہ آغاز ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اگر مزکورہ دور میں مذاکراتی عمل میں پیشرفت ہوئی تو “استنبول پروسیس” یا “استنبول ڈیکلریشن” جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
افغان دعوؤں کی تردید
پاکستانی وزارتِ اطلاعات نے چمن بارڈر واقعے سے متعلق افغان وفود کے تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کا آغاز افغانستان کی جانب سے بابِ دوستی کے قریب پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ سے کیا، جس کے نتیجے میں پاکستانی افواج نے جوابی کارروائی کی۔ ترجمان کے مطابق جنگ بندی برقرار اور مکمل امن و امان ہے۔
افغان طالبان کی اسپین بولدک چیک پوسٹ سے بلا جواز فائرنگ کے نتیجے میں بارڈر کراس کرنے والے افغان مہاجرین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
— HTN Urdu (@htnurdu) November 6, 2025
ذرائع کے مطابق زخمیوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں، تاہم تعداد کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔ صورتحال پر سرحدی حکام کی جانب سے نگرانی جاری ہے۔ https://t.co/Mx5JW524eQ pic.twitter.com/WeWhL82zl5
افغان مؤقف
دوسری جانب افغان حکام نے پاکستانی اسپین بولدک چیک پوسٹ سے فائرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں بارڈر پر موجود افغان شہریوں میں افراتفری مچ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
چمن بارڈر پر فائرنگ
بلوچستان اور قندہار کو ملانے والے چمن۔ ویش بارڈر پر بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ رُک چکا ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ تاہم اس صورتحال نے مقامی آبادیوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ فائرنگ کے بعد پاک افغان سرحد پر آمد و رفت عارضی طور پر بند کردی گئی تھی، حالات کے سازگار ہونے کے بعد راستے بحال کر دیے گئے۔
اس موقع پر سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرحدی کشیدگی کے باوجود استنبول میں مذاکرات کا تسلسل ایک اہم پیشرفت ہے۔ تاہم انکے مطابق سرحد پر کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہ صرف امن وامان کو متاثر کرتا ہے بلکہ مذاکراتی عمل کو بھی غیر معمولی متاثر کرتا ہے۔
دیکھیں: افغان انٹیلیجنس کا ٹی ٹی پی جنگجوؤں کو مقامی آبادی میں ضم کرنے کا نیا منصوبہ