رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

پاک فوج کے خلاف منظم فیک نیوز مہم، جھوٹے دعوؤں کی حقیقت سامنے آ گئی

سوشل میڈیا پر پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے، نہ غزہ میں فوج کی موجودگی کی تصدیق اور نہ ہی افغان سرحد پر جھڑپ کا کوئی ثبوت
سوشل میڈیا پر پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ثابت ہوئے، نہ غزہ میں فوج کی موجودگی کی تصدیق اور نہ ہی افغان سرحد پر جھڑپ کا کوئی ثبوت

افغان پروپیگنڈا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستان کے خلاف واقعات اور جھوٹے بیانیے استعمال کرنے کا سلسلہ رہا ہے

January 28, 2026

سوشل میڈیا پر حال ہی میں دو گمراہ کُن دعوے گردش میں آئے، جن کا مقصد نہ صرف افواجِ پاکستان کے خلاف منفی بیانیہ تشکیل دینا تھا، بلکہ عوامی اذہان کو بھی متاثر کرنا تھا۔ ان میں سے ایک دعویٰ غزہ میں ایک پاکستانی فوجی کی ہلاکت سے متعلق تھا، جبکہ دوسرا دعویٰ پاک۔ افغان سرحد پر جھڑپ میں فوجی ہلاکت سے منسوب کیا گیا۔

غزہ سے متعلق جعلی خبر

پہلے دعوے میں یہ کہا گیا کہ غزہ میں پہلی مرتبہ ایک پاکستانی فوجی حسین چوہدری بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوا، ساتھ ہی یہ بھی جھوٹا الزام عائد کیا گیا کہ پاکستانی فوج اسرائیلی افواج کے ساتھ مل کر کاروائیوں میں شریک ہے اور پاکستان نے امریکہ و اسرائیل کے ساتھ غزہ میں فوج بھیجنے کا معاہدہ کیا ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ یہ تمام دعوے سراسر بے بنیاد ہیں۔ نہ تو حکومتِ پاکستان یا افواجِ پاکستان کی جانب سے غزہ میں کسی فوجی تعیناتی کا کوئی اعلان کیا گیا ہے، اور نہ ہی کسی پاکستانی فوجی کی وہاں ہلاکت کی کوئی مستند اطلاع موجود ہے۔ کسی قومی یا بین الاقوامی معتبر خبررساں ادارے نے بھی ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔

افغان سرحد سے منسوب خبر

دوسرے دعوے میں جو مشتبہ افغان پروپیگنڈا اکاؤنٹس سے منسوب ہے، یہ بے بنیاد بیان نشر کیا گیا کہ “افغان فورسز کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں ایک پاکستانی فوجی مارا گیا”۔ تفتیش کے مطابق یہ دعویٰ بھی مکمل طور پر من گھڑت و بے بنیاد ہے۔

اس دعوے کے ساتھ استعمال کی جانے والی تصویر دراصل 26 جنوری 2024 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کُلاچی میں، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی فوجی شوکت حسین کی ہے۔ اس حقیقی قومی المیے کی تصویر کو جان بوجھ کر غلط سیاق و سباق میں پیش کر کے افغان سرحد سے جوڑنے کی کوشش کی گئی، جو ایک صریح جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا تھا۔

پروپیگنڈے کا تسلسل

دیکھا جائے تو اس نوعیت کا یہ پہلا موقع نہیں جب مشتبہ افغان پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے اس نوعیت کا رویہ اختیار کیا ہو۔ ان اکاؤنٹس کی جانب سے پرانے واقعات، غیر متعلقہ تصاویر اور جھوٹے بیانیوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کا ایک تسلسل رہا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے کسی بھی سرکاری چینل، معتبر میڈیا ادارے یا بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایسے کسی سرحدی واقعے کی تصدیق نہیں کی۔ سیکیورٹی ذرائع نے ان تمام خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ایک منظم جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ ہے، جس کا مقصد عوامی رائے کو گمراہ کرنا اور کشیدگی پیدا کرنا ہے۔

دیکھیے: تنی ہوئی رسی پر دوڑتی پاکستان کی سفارتی مشینری

متعلقہ مضامین

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *