"> پاک چین انفارمیشن کوریڈور آج لانچ ہوگا

پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل، سی پیک کے تحت انفارمیشن کوریڈور آج لانچ ہوگا

پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر سی پیک کے تحت انفارمیشن کوریڈور کا افتتاح آج ہوگا۔ چینی ترجمان ماؤ ننگ پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔
پاک چین انفارمیشن کوریڈور آج لانچ ہوگا

پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر آج سی پیک کے تحت انفارمیشن کوریڈور لانچ ہوگا۔ چینی ترجمان ماؤ ننگ اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ پاکستان پہنچ گئیں۔

October 26, 2026

پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک آج سی پیک کے تحت چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا افتتاح کریں گے۔ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ماؤ ننگ کے ہمراہ چینی وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے حکام بھی پاکستان آئے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ، سفارت خانے کے عملے اور پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستانی حکام سے ملاقاتیں

ماؤ ننگ آج شام پاکستان چائنا فرینڈشپ سینٹر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کریں گی، جہاں چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا افتتاح کیا جائے گا۔ یہ تقریب پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا حصہ ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان کی پاکستانی وزارتِ خارجہ کے دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وہ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان سے بھی ملاقات کریں گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا مقصد میڈیا اور اسٹریٹجک ابلاغ کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔ اس کے ذریعے معلومات کے تبادلے، عوامی سفارت کاری اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان بھی باہمی مشاورت کریں گے۔ اس کے علاوہ چین کے ایک اور وفد کے دورۂ پاکستان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

تہران میں مکہ دفاعی اتحاد اور ایرانی قیادت کا اہم اجلاس۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی وزیر دفاع اور ترک انٹیلی جنس چیف کی خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے لیے شرکت۔

October 26, 2026

پاکستان نے سعودی عرب کے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں پر حوثی میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

October 26, 2026

مودی حکومت کی پاکستان دشمن پالیسیوں نے سکھ یاتریوں کی مذہبی آزادی سلب کر دی، جس پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے شدید تنقید کی ہے۔

October 26, 2026

بلوچستان کے 28 سرکاری محکموں میں ای فائلنگ کے ذریعے ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد فائلز نمٹائی جا چکی ہیں، جبکہ 10 محکموں کی سمریز کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

October 26, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *