واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مئی کے ماہ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ رکوانے تک سات جیٹ مار گرائے جا چکے تھے۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ میں نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے بہت سی جنگوں کو رکوایا۔ جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ کی سرفہرست ہے۔
دونوں ممالک کی جنگ ایک الگ نوعیت کی تھی کیونکہ بھارت۔ پاکستان کی جنگ کسی وقت بھی عالمی جنگ میں تبدیل ہوسکتی تھی انہوں نے کہا کہ جنگ ہونے تک سات جیٹ طیارے مار گرائے تھے۔ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی شدت کا رُخ اختیار کرچکی تھی۔
امریکی صر ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں نے بھارت اور پاکستان کو تجارت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں اگرلڑنا چاہتے ہیں تو اس صورت میں امریکہ کبھی تجارتی و اقتصادی تعاون نہیں کرے گا۔ نیز دونوں ممالک کو مخاطب کرکے میں کہا کہ آپ دونوں کے پاس جنگ بندیکے لیے 24 گھنٹے ہیں چنانچے پاکستان اور بھارت متعین وقت کے اند اندر ہی مذاکرات پر آمادہ ہوگئے۔
صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے لیے انہیں جو اختیارت و وساٗل استعمال کرنے پڑے انہوں نے کیے، اور ہم نے ایسی بہت سی جنگیں رکوائی جن کے متعلق دُنیا کا گُمان تھا کہ یہ روکی نہیں کی جا سکتیں۔
دیکھا جائے تو امریکی صدر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے سرگرم ہیں عین اسی وقت امن، مذاکرات اور جنگ بندی سمیت دیگر کامیابیوں کے تذکرے کرتے نظر آتے ہیں۔
امریکی صدر کا دورانِ گفتگو یہ دعوی بھی سامنے آیا کہ میں حالیہ مہینوں 6 جنگ بندی کے معاہدے کرواچکا ہوں اور ان سب معاملات میں لفظ جنگ بندی استعمال کیے بغیر تمام معاہدے کروائے۔
ان جنگوں میں سے چند ایک تو دنوں پر محیط تھیں اگرچہ ان کی وجوہات، تنازعات کافی عرصے سے تھے اور یہ بھی واضح نہیں کہ امن معاہدے پائیدار ثابت ہوں گے بھی یا نہیں۔
دیکھیں: پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے مار گرائے گئے، ٹرمپ نے ایک بار پھر تصدیق کر دی