مددگار یا مکار؟ اپنوں کے ہاتھوں قتل کے لرزہ خیز واقعات

مددگار یا مکار؟

اپنوں کے لبادے میں چھپے قاتلوں اور خونی رشتوں کے پامال ہوتے تقدس پر ایک دردناک تحریر، جو مددگار چہروں کے پیچھے چھپے مکروہ اور سفاک کرداروں کو بے نقاب کرتی ہے۔

ایران حملہ غزہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش، دنیا کو صیہونیت کے خلاف مضبوط آواز بننا ہوگا؛ خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے مذاکرات کی آمادگی کے باوجود اس پر جنگ مسلط کی گئی، جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں طاقت کا توازن مزید بگڑتا ہے تو اس کے نتائج جنوبی ایشیا تک محسوس کیے جائیں گے اور پاکستان کو گھیرنے کی کوششیں تیز ہو سکتی ہیں۔
ایران حملہ غزہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش، دنیا کو صیہونیت کے خلاف مضبوط آواز بننا ہوگا؛ خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کو سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر خطے میں ہونے والی پیش رفت اور ممکنہ سازشوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

March 4, 2026

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران پر حالیہ حملے کو خطے کی صورتحال کو مزید سنگین بنانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی توجہ کو غزہ سے ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بین الاقوامی میڈیا کی توجہ ایران کی جانب مبذول ہو جائے تو غزہ اور مغربی کنارے میں جاری کارروائیاں پس منظر میں چلی جاتی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اس وقت تاریخ کے ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے اور خطے میں کشیدگی کو دانستہ طور پر بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صہیونی نظریہ عالمی سیاست اور معیشت پر اثر انداز ہو کر بڑی طاقتوں کو بھی اپنے مفادات کے تابع کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ ان کے مطابق فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے قیام سے لے کر آج تک مسلم دنیا کو درپیش کئی تنازعات میں اس نظریے کا براہِ راست یا بالواسطہ کردار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے مذاکرات کی آمادگی کے باوجود اس پر جنگ مسلط کی گئی، جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں طاقت کا توازن مزید بگڑتا ہے تو اس کے نتائج جنوبی ایشیا تک محسوس کیے جائیں گے اور پاکستان کو گھیرنے کی کوششیں تیز ہو سکتی ہیں۔

وزیر دفاع نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک ایک ایٹمی طاقت ہے اور اس کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور میں کیے گئے ایٹمی دھماکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کو سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر خطے میں ہونے والی پیش رفت اور ممکنہ سازشوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مسلم دنیا کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے دعا کی کہ فلسطین کو آزادی نصیب ہو اور پاکستان مضبوط و محفوظ رہے۔

ان کے بیان کو مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم سیاسی ردعمل قرار دیا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے نہ صرف علاقائی صورتحال پر تشویش ظاہر کی بلکہ پاکستان کے دفاع اور قومی سلامتی کے حوالے سے واضح پیغام بھی دیا۔

دیکھیے: سابق ایرانی صدر احمدی نژاد زندہ، عوام میں آگئے؛ ویڈیو منظر عام پر آ گئی

متعلقہ مضامین

افغانستان میں شدید غذائی قلت اور صحت کے نظام پر بڑھتے دباؤ پر اوچا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت کی ترجیحات اور امدادی فنڈز کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

November 4, 2026

مکہ مکرمہ میں مسجد کے تقدس کی پامالی پر 2 بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی، جبکہ عدالتی تحقیقات کے ذریعے ملزمان کے حق میں پھیلائی جانے والی گمراہ کن افواہوں کو رد کر دیا گیا۔

November 4, 2026

طلبہ سیاست سے عسکریت پسندی تک کا سفر طے کرنے والے بشیر زیب کون ہیں، جنہیں کالعدم بی ایل اے نے سربراہی کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

November 4, 2026

ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو کچھ بڑا کرنا ہوگا۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *