"> پاک-ایران جلاگی سرحد دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاک-ایران سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بحال؛ جلاگی بارڈر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ایرانی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد بلوچستان میں پاک-ایران سرحد پر واقع جلاگی بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے ایرانی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد بلوچستان میں پاک-ایران سرحد پر واقع جلاگی بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت اور ایرانی حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پاک-ایران جلاگی بارڈر کراسنگ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، عارضی طور پر جرک بارڈر فعال رہے گا۔

June 29, 2026

وفاقی حکومت نے ایرانی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد بلوچستان میں پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع جلاگی بارڈر کراسنگ کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے مابین سرحدی تجارتی سرگرمیوں اور آمدورفت میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کے مطابق جلاگی بارڈر کراسنگ کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے آئندہ چند روز کے اندر تمام ضروری تکنیکی انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سرحدی انتظام اور تکنیکی مراحل کو حتمی شکل دیے جانے تک تجارتی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید واضح کیا کہ جب تک جلاگی بارڈر مکمل طور پر فعال نہیں ہو جاتا، تب تک مقامی تاجروں اور عوام کو عارضی طور پر جرک بارڈر کراسنگ کے ذریعے آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد سرحدی علاقوں میں قانونی تجارت کو فروغ دینا اور مقامی تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

دیکھیے: امریکہ ایران مذاکرات کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *