امریکی کمیشن نے آر ایس ایس پر پابندیوں کی سفارش کر دی، بھارت نے سفارشات کو توہین آمیز قرار دے کر مسترد کر دیا۔

August 22, 2026

کابل میں طالبان حکومت کی وزارتِ انصاف میں وزیرِ انصاف عبدالحکیم حقانی کے بھتیجوں اور قریبی افراد کا مالیاتی و انتظامی امور پر کنٹرول اور کرپشن کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔

August 22, 2026

دیر کی تحصیل دوبندون میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد۔

August 22, 2026

سی ٹی ڈی پنجاب نے 9 شہروں میں کارروائیاں کر کے 18 دہشت گرد گرفتار کر لیے، بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد۔

August 22, 2026

بھارتی صحافی راجو پارولیکر نے بی جے پی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں اور ٹھیکوں میں بھاری کمیشن کی نذر ہونے والے فنڈز کو بے نقاب کر دیا۔

August 22, 2026

چناب بیاس لنک ٹنل کیس کی سماعت 16 ستمبر کو ہو گی، حکومت سے عالمی فورمز پر رجوع کا مطالبہ۔

August 22, 2026

پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف نئی حکمت عملی، 7,500 سے زائد شدت پسندوں کی شہریت منسوخ

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان نے کالعدم تنظیموں سے منسلک 7,500 سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے اور ان کے تمام اثاثے ضبط کر لیے ہیں
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان نے کالعدم تنظیموں سے منسلک 7,500 سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے اور ان کے تمام اثاثے ضبط کر لیے ہیں

وزارتِ داخلہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ریاست مخالف سرگرمیوں کو روکنا اور ملکی سلامتی مضبوط کرنا ہے

February 5, 2026

حالیہ دہشت گردانہ واقعات میں اضافے کے بعد پاکستان نے بڑی سکیورٹی کاروائی کرتے ہوئے قومی ڈیٹا بیس سے 7,500 سے زائد شدت پسندوں کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق یہ افراد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، حافظ گل بہادر گروپ اور جماعت الاحرار جیسی کالعدم تنظیموں سے منسلک پائے گئے۔
اطلاعات کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت صرف شہریت ہی منسوخ نہیں کی گئی، بلکہ متعلقہ افراد کے تمام بینک اکاؤنٹس، جائیدادیں اور دیگر منقولہ و غیر منقولہ اثاثے بھی ریاستی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ بلوچستان میں سکیورٹی اہلکار اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کے سلسلے کے بعد کیا گیا ہے۔ سکیورٹی حلقوں کا مؤقف ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے مالی اور انتظامی ڈھانچے کو تباہ کرنا ان کی کارروائیوں کی صلاحیت کو محدود کرنے کی کلید ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس سخت قدم کا بنیادی مقصد ریاست مخالف سرگرمیوں کا راستہ روکنا، دہشت گردوں کی مالی امداد کے چینلز کا خاتمہ کرنا اور ملکی سلامتی کو مستحکم بنانا ہے۔ متعلقہ ادارے اب قانونی تقاضوں کے مطابق باقاعدہ کارروائیوں کے نئے مراحل مکمل کریں گے، جبکہ دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن بھی جاری رہیں گے۔

دیکھیے: دو منٹ کے لیے لگا وہ مجھے مار ہی ڈالے گا‘: انڈیا میں کشمیری نوجوانوں پر حملہ اور ہراسانی کے بڑھتے واقعات

متعلقہ مضامین

امریکی کمیشن نے آر ایس ایس پر پابندیوں کی سفارش کر دی، بھارت نے سفارشات کو توہین آمیز قرار دے کر مسترد کر دیا۔

August 22, 2026

کابل میں طالبان حکومت کی وزارتِ انصاف میں وزیرِ انصاف عبدالحکیم حقانی کے بھتیجوں اور قریبی افراد کا مالیاتی و انتظامی امور پر کنٹرول اور کرپشن کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔

August 22, 2026

دیر کی تحصیل دوبندون میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد۔

August 22, 2026

سی ٹی ڈی پنجاب نے 9 شہروں میں کارروائیاں کر کے 18 دہشت گرد گرفتار کر لیے، بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد۔

August 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *