"> پاک افغان سرحد پر کشیدگی: لنڈی کوتل کے علاقے سرصوبی کنڈاو پر دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ؛ مقامی ذرائع - HTN Urdu پاک افغان سرحد پر کشیدگی: لنڈی کوتل کے علاقے سرصوبی کنڈاو پر دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ؛ مقامی ذرائع
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: لنڈی کوتل کے علاقے سرصوبی کنڈاو پر دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ؛ مقامی ذرائع

واقعے کے فوری بعد طورخم بارڈر پر آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور دونوں اطراف سے اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔
بارڈڑ پر فائرنگ

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

May 12, 2026

لنڈی کوتل: پاک افغان سرحدی علاقے تورخم کے قریب لنڈی کوتل کے دور افتادہ مقام بازار ذخہ خیل اور سرصوبی کنڈاو پر پاکستان اور افغانستان کی سرحدی فورسز کے درمیان مسلح جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس سے سرحدی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ واقعے کے فوری بعد طورخم بارڈر پر آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور دونوں اطراف سے اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر حالیہ دنوں میں کشیدگی کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستانی حکام مسلسل افغان عبوری حکومت پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ اپنی حدود میں سرحدی نظم و ضبط کو برقرار رکھے اور بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کو روکے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں پوزیشنیں سنبھال لی ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دراندازی یا مزید کشیدگی کا بروقت جواب دیا جا سکے۔

دیکھئیے:مقبوضہ کشمیر: دارالعلوم بابا حیدری ریشی میں رات گئے ہولناک آگ لگنے سے ایک طالب علم جاں بحق، چار زخمی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *