پاکستان نے بھارت سے متصل اپنی فضائی حدود میں آئندہ دو روز کے لیے عارضی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کے لیے نیویگیشنل نوٹس جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹس کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجنز کے بھارت سے متصل حصوں میں صبح 6 بجے سے 9 بجے تک فضائی راستے بند رہیں گے۔
سی اے اے کے ترجمان کے مطابق یہ بندش احتیاطی اور آپریشنل بنیادوں پر ہے ان اوقات میں تمام تجارتی پروازوں کو متبادل راستوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ پروازوں کے شیڈول پر کوئی فرق نہ پڑے۔
یاد رہے کہ فروری 2019 کے بعد سے پاکستان نے بھارتی فضائیہ اور تجارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔ یہ تازہ ترین اقدام اس مستقل پابندی سے الگ ہے اور اس کا تعلق عارضی آپریشنل انتظامات سے ہے۔
دیکھیں: کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 78 سال مکمل، دنیا بھر میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے