حکومتِ پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے جو آج شام 6 بجے سے نافذالعمل ہو گی۔ یہ اعلان وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا۔
وزارت کے مطابق یہ جنگ بندی طالبان کی درخواست پر طے پائی ہے اور دونوں فریقین کے درمیان جاری کشیدگی کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ اقدام دونوں فریقین کے درمیان جاری تناؤ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے دوران فریقین سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ’’اس پیچیدہ مگر قابلِ حل مسئلے‘‘ کے لیے مثبت اور تعمیری مذاکرات جاری رکھیں گے۔
بریکنگ نیوز |
— HTN Urdu (@htnurdu) October 15, 2025
حکومتِ پاکستان اور افغان حکومت کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے جو آج شام 6 بجے سے نافذ العمل ہو گی۔ یہ اعلان وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا گیا۔
وزارت کے مطابق یہ جنگ بندی طالبان کی درخواست پر طے پائی ہے اور… pic.twitter.com/10DEKDQcG5
دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ہفتوں میں متعدد سرحدی جھڑپوں اور فائرنگ کے واقعات کے بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے۔ ان واقعات میں کئی شہری اور سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ عارضی جنگ بندی خطے میں امن و استحکام کے قیام کی ایک آزمائشی کوشش ہے۔
ذرائع کے مطابق، مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے نمائندے سیکیورٹی، تجارت، اور سرحدی نظم و نسق کے امور پر بات چیت کریں گے۔ سرکاری حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر فریقین جنگ بندی کے اصولوں پر عمل پیرا رہے تو یہ عارضی معاہدہ مستقبل میں ایک مستقل امن معاہدے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
دیکھیں: خیبرپختونخوا کے پرانے افغان پناہ گزین کیمپس بند، اراضی صوبائی حکومت کے حوالے