اسلام آباد: ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ، چین کے شہر تیانجن میں وزیرخارجہ اسحٰق ڈار اور آرمینیائی وزیرِ خارجہ کے مابین تفصیلی ملاقات کے بعد اعلامیے پر دستخط کیے گئے۔
ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی آرمینیا کے اپنے ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، تعلیم سفارتکاری پر گفتگو کرتے ہوٗے اعلامیے پر دستخط کیے۔
اطلاعات کے مطابق دورانِ ملاقات باہمی تعلقات کی بنیاد اقوام متحدہ کے اصولوں پر استوار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی تعاون اور دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔
دیکھیں: تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس جاری، 20 ممالک کے سربراہان شریک