چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، چین ہمیشہ ریاستی خودمختاری اور عدم مداخلت کے اصول کا حامی رہا ہے اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی دباؤ یا مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران کی صورتحال اس کا داخلی معاملہ ہے، جسے ایرانی حکومت اور عوام کو خود حل کرنا چاہیے۔

January 12, 2026

رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ان کی لاش ان کے بیڈروم سے ملی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس حکام نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

January 12, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے ممکنہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے نام سامنے آ گئے ہیں، جن پر ہیڈ کوچ، کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان رواں ہفتے حتمی مشاورت متوقع ہے

January 12, 2026

لکی مروت میں درہ تنگ کے مقام پر پولیس کی گاڑی کو آئی ای ڈی بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں ایس ایچ او رازق خان سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے

January 12, 2026

پاکستان میں متعین تاجکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے دونوں ممالک کے تعلقات کو محبت، اخوت اور بھائی چارے کی بنیاد پر مستحکم قرار دیا اور ترجیحی تجارتی معاہدے کے تحت دوطرفہ تجارت کو 30 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا

January 12, 2026

رواں سال پاکستان امریکہ سمیت دنیا بھر میں سفارت کاری کا مرکز رہا؛ بھارت کو عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا

عالمی جرائد جن میں فارن پالیسی، دی ڈپلومیٹ اور دی ٹیلی گراف شامل ہیں، انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عسکری قیادت کو سراہتے ہوئے رواں سال پاکستانی سفارتکاری اور دفاعی محاذ سے متعلق کامیاب قرار دیا
عالمی جرائد جن میں فارن پالیسی، دی ڈپلومیٹ اور دی ٹیلی گراف شامل ہیں، انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عسکری قیادت کو سراہتے ہوئے رواں سال پاکستانی سفارتکاری اور دفاعی محاذ سے متعلق کامیاب قرار دیا

داعش کمانڈر کی امریکہ کو حوالگی اور معرکہ حق نے فیلڈ مارشل کو سب کی نظروں کا تارا بنا دیا

December 29, 2025

رواں سال پاکستانی سفارتکاری اور دفاعی محاذ پر ایک تاریخی سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جب پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں نمایاں اور مستحکم کامیابیاں حاصل کیں۔ عالمی جرائد جیسے فارن پالیسی، دی ڈپلومیٹ اور برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے مفصل انداز میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عسکری قیادت کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کو ایک قابلِ اعتماد اور بہترین شراکت دار قرار دیا ہے۔

پاکستان کی کامیابی اور بھارتی مؤقف

امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو واضح طور پر ’فاتح‘ جبکہ بھارت کو ’پسپا‘ قرار دیا گیا۔ نیز پاکستان نے وہ اعتماد اور رسائی حاصل کی جو کئی امریکی اتحادی بھی حاصل نہیں کر سکے اور ایک بار پھر امریکہ کے لیے ایک اہم اور قابل بھروسا شراکت دار بن گیا۔

اسی طرح دی ڈپلومیٹ نے لکھا کہ عالمی سطح پر 2025 میں پاکستان کے لیے بہترین دفاعی اور عسکری اعتماد کا سال ثابت ہوا۔ واشنگٹن نے بھی پاکستان کو خاموش مگر کامیاب قرار دیا۔ نیز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر ٹرمپ کے ساتھ قریطی تعلقات اور عسکری و سفارتی حکمتِ عملی کو اس پیشرفت میں کلیدی قرار دیا گیا۔

ایبی گیٹ حملہ

پاکستان کی واشنگٹن سمیت دینا بھر میں بڑھتی ہوئی کامیابیوں کے دوران ایبی گیٹ حملے کے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری اور امریکہ حوالگی ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف عملی تعاون کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کے سبب پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

فارن پالیسی کے مطابق پاکستان نے داعش خراسان کے کمانڈر جعفر کی گرفتاری اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں کے ذریعے امریکہ میں اپنا اعتماد مضبوط کیا۔ آرمی چیف کی قیادت میں انتہا پسندی کے خلاف واضح و دو ٹوک مؤقف اور یہ واضح کرنا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کے اختیار میں ہے، پاکستان کی مضبوط دفاعی پوزیشن کی علامت سمجھا گیا ہے۔

فیلڈ مارشل کا مرکزی کردار

دی ٹیلی گراف کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن میں براہ راست سفارتی کوششوں سے پاکستان کی اہمیت دوبارہ قائم کی۔ انہوں نے اوول آفس میں وزیرِاعظم اور خود فیلڈ مارشل کو براہ راست رسائی دلائی، جسے امریکی تجزیہ کار تاریخی قرار دے رہے ہیں۔ چند ماہ قبل جون میں فیلڈ مارشل کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر سرکاری ملاقات نے باہمی اعتماد میں بھی اضافہ کیا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی امن

مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر مگر شدید فوجی جھڑپوں نے امریکی پالیسی کو متاثر کیا اور پاکستان کی اسٹریٹجیک اہمیت میں اضافہ کیا۔ عالمی تحقیقاتی اداروں کے مطابق پاکستان کی دانشمندانہ حکمتِ عملی نے واشنگٹن میں طاقت کے توازن کو اسلام آباد کے حق میں تبدیل کر دیا اور بھارت کی دفاعی و عسکری قوت میں کمزور واضح کی۔

امریکہ میں بھارت سازشوں اور منصوبوں کے باوجود پاکستان کو واضح اور نمایاں کامیابی حاصل رہی۔ امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی روسی تیل خریداری اور تجارتی پالیسیوں کے باعث بھی بھارت کی اہمیت میں کمی واقع ہوئی۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان نے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے سفارتکاری کے ذریعے اپنا اثر و رسوخ قائم کیا۔

معاشی اور سفارتی کامیابیاں

پاکستان نے معیشت میں مشکلات کے باوجود قومی ایئر لائن کی نجکاری، خطے میں دفاعی معاہدات اور چھ کھرب ڈالر مالیت کے معدنی ذخائر پر پاک امریکہ تعاون جیسی عملی کامیابیاں حاصل کیں۔ اسی طرح پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں ایک مؤثر اور ذمہ دار اسٹریٹجیک شراکت دار کے طور پر اپنی شناخت مضبوط کی۔ نیز خلیجی تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کیے اور ایران کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھے۔

عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت

عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق 2025 میں پاکستان کئی دہائیوں بعد دوبارہ عالمی توجہ کا محور ومرکز بنا۔ پاکستانی فوج کی کارکردگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور غیر روایتی سفارتکاری نے واشنگٹن میں پاکستان کی آواز اور اثر و رسوخ کو بحال کیا۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور خطے کے تنازعات میں پاکستان کی ذمہ دارانہ پالیسی نے عالمی سطح پر اعتماد پیدا کیا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق سال 2025 پاکستان کے لیے سفارتی اور عسکری محاذ پر تاریخی کامیابیوں کا سال ثابت ہوا۔ واشنگٹن میں بھارت کی شدید سفارتی کوششوں کے باوجود پاکستان نے اعتماد، رسائی اور اسٹریٹجیک اہمیت حاصل کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت، سفارتکاری اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات نے پاکستان کی عالمی ساکھ مضبوط کی اور اسے ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر پیش کیا۔

دیکھیں: پاکستان اور متحدہ عرب امارات: برادرانہ تعلقات کا نیا عہد

متعلقہ مضامین

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، چین ہمیشہ ریاستی خودمختاری اور عدم مداخلت کے اصول کا حامی رہا ہے اور کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی دباؤ یا مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران کی صورتحال اس کا داخلی معاملہ ہے، جسے ایرانی حکومت اور عوام کو خود حل کرنا چاہیے۔

January 12, 2026

رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ان کی لاش ان کے بیڈروم سے ملی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس حکام نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

January 12, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے ممکنہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے نام سامنے آ گئے ہیں، جن پر ہیڈ کوچ، کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان رواں ہفتے حتمی مشاورت متوقع ہے

January 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *