خوست میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے خواتین کی مبینہ بے حرمتی اور فوجی عدالت کی طرف سے متاثرہ خاندان کو دھمکیوں نے افغان نظامِ انصاف کو بے نقاب کر دیا ہے۔

July 5, 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں پاکستانی وفد کی شرکت کو ماہرین نے اسلام آباد کی متوازن خارجہ پالیسی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

July 4, 2026

افغانستان میں طالبان کی پابندیوں کے بعد لڑکیوں کے لیے آن لائن تعلیم ہی واحد راستہ تھی، مگر غربت اور انٹرنیٹ کی کمی بڑی رکاوٹ بن گئی ہیں۔

July 3, 2026

بلوچستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

July 3, 2026

امریکہ نے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر پاکستان کے فضائی حملوں کو شہریوں اور سرزمین کے دفاع کا جائز حق قرار دے دیا۔

July 3, 2026

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 خوارج کو ہلاک کر دیا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

July 3, 2026

پاکستان کے خلاف عالمی پراپیگنڈا مہم بے نقاب، اسرائیل اور بھارت نواز عناصر کی امن دشمن سازشوں کا انکشاف

عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ اور علاقائی امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے اسرائیل اور بھارت نواز مخصوص میڈیا گروپس اور سیاسی حلقوں کی جانب سے چلائی جانے والی ایک منظم مہم بے نقاب ہوگئی ہے۔

پاکستان کے خلاف سی بی ایس نیوز اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مشترکہ پروپیگنڈے کی حقیقت سامنے آگئی۔ دستاویزات کے مطابق اسرائیل نواز مالکان کے زیر اثر میڈیا ادارے خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے لیے من گھڑت کہانیاں تیار کر رہے ہیں۔

May 13, 2026

پاکستان کی کامیاب سفارت کاری اور مشرقِ وسطیٰ سمیت خطے میں قیامِ امن کے لیے کیے جانے والے کلیدی اقدامات کو سبوتاژ کرنے کے لیے اسرائیل اور بھارت نواز حلقوں کی جانب سے چلائی جانے والی ایک منظم عالمی مہم کا انکشاف ہوا ہے۔

حالیہ انکشافات اور رپورٹ کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب دنیا مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی جانب مثبت پیش رفت دیکھ رہی ہے، کچھ مخصوص عناصر امن پسند قوتوں کے درمیان شکوک و شبہات کی خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد پاکستان کے بطور عالمی ثالث ابھرتے ہوئے کردار کو متنازع بنا کر امن کے عمل کو پٹری سے اتارنا ہے۔

میڈیا ہتھکنڈے اور من گھڑت الزامات

اس منظم مہم میں امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کردار نمایاں رہا ہے۔ سی بی ایس نیوز نے بغیر کسی ثبوت کے یہ دعویٰ کیا کہ ایرانی طیارے پاکستان کے نور خان ایئربیس پر موجود ہیں۔ حیران کن طور پر اسی روز نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں پاکستان پر بوٹ فارمز کے ذریعے اسرائیل مخالف بیانیہ بنانے کا من گھڑت الزام لگایا۔ اس کے ساتھ ہی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم اور مخصوص صحافتی حلقوں نے بھی پاکستان کی ثالثی پر سوالات اٹھا کر اس بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کی۔

پسِ پردہ اسرائیلی مفادات

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ ان میڈیا اداروں کے مالکان کے اسرائیل کے ساتھ گہرے دفاعی اور مالی روابط ہیں۔ سی بی ایس کی مالک کمپنی ‘پیراماؤنٹ’ کے اہم شراکت دار ایلیسن خاندان کے اسرائیلی قیادت اور دفاعی افواج کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ اوریکل کے بانی لیری ایلیسن نہ صرف اسرائیلی فوج کے بڑے عطیہ دہندگان میں شامل ہیں بلکہ نیتن یاہو کے ذاتی دوست بھی ہیں، جس سے ان میڈیا ہاؤسز کی جانبداری مکمل طور پر واضح ہو جاتی ہے۔

سفارتی کامیابیوں سے خوفزدہ عناصر

رپورٹ کے مطابق ریاض، اسلام آباد اور انقرہ کے درمیان بڑھتا ہوا اسٹریٹجک تعاون اور کامیاب ثالثی ان عناصر کے لیے پریشانی کا باعث ہے جو خطے میں مستقل انتشار چاہتے ہیں۔ پاکستان نے وہ سفارتی کامیابی حاصل کی جو اقوامِ متحدہ یا سلامتی کونسل بھی نہ کر سکے، جس کی وجہ سے اسرائیل نواز جنگجو گروہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ اسی سلسلے میں رائٹرز جیسی ایجنسیوں کے ذریعے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کے لیے بھی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔

پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور دفاع

ریاستِ پاکستان نے ان تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا مینیپولیشن جیسی سرگرمیوں میں نہ تو یقین رکھتی ہے اور نہ ہی اس پر سرمایہ کاری کرتی ہے۔ حاصلِ کلام یہ ہے کہ بھارت اور اسرائیل، مخصوص امریکی مہروں کے ساتھ مل کر خطے میں عدم استحکام کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے ہیموجینک (تسلط پسندانہ) عزائم کو پورا کر سکیں۔ تاہم، پاکستان کی ہوشمندانہ قیادت اور تزویراتی یکسوئی ان تمام عالمی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح مستعد ہے۔

متعلقہ مضامین

خوست میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے خواتین کی مبینہ بے حرمتی اور فوجی عدالت کی طرف سے متاثرہ خاندان کو دھمکیوں نے افغان نظامِ انصاف کو بے نقاب کر دیا ہے۔

July 5, 2026

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں پاکستانی وفد کی شرکت کو ماہرین نے اسلام آباد کی متوازن خارجہ پالیسی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

July 4, 2026

افغانستان میں طالبان کی پابندیوں کے بعد لڑکیوں کے لیے آن لائن تعلیم ہی واحد راستہ تھی، مگر غربت اور انٹرنیٹ کی کمی بڑی رکاوٹ بن گئی ہیں۔

July 3, 2026

بلوچستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

July 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *