"> پاکستان کی ثالثی میں تہران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ایرانی وزارت خارجہ - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستان کی ثالثی میں تہران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے پاکستان کی ثالثی میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات اور تجاویز کے تبادلے کی تصدیق کر دی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے پاکستان کی ثالثی میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات اور تجاویز کے تبادلے کی تصدیق کر دی ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں، جس میں دونوں فریقین نے تجاویز پر اپنے ردعمل کا تبادلہ کیا ہے۔

May 18, 2026

ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں کمی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ان مذاکرات کا بنیادی مقصد فریقین کے درمیان پائے جانے والے شدید تناؤ کو کم کرنا اور خطے میں پائیدار امن کی راہیں تلاش کرنا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست بات چیت نہیں ہو رہی، بلکہ پاکستان ایک کلیدی ثالثی چینل کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔ ایران کی جانب سے پیش کی جانے والی حالیہ تجویز پر دونوں فریقین نے اپنے اپنے ردعمل اور آراء کا تبادلہ کیا ہے، جس سے سفارتی عمل میں پیش رفت کا اشارہ ملتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اس امر کی بھی وضاحت کی ہے کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اور تزویراتی اختلافات بدستور برقرار ہیں، تاہم رابطے کا یہ سلسلہ منقطع نہیں ہوا۔ تہران کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر امریکا کا جواب موصول ہو چکا ہے، جس پر اس وقت تہران میں اعلیٰ سطح پر غور و خوص کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *