سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی کاروائیاں تیسرے روز بھی جاری ہیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحری جہاز پی این ایس سیف پر تعینات Z-9 ہیلی کاپٹر نے ضلع کوٹکاواتا میں ایک اہم سرچ اینڈ ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کیا، جس میں 5 دن سے سیلاب میں پھنسے ایک پورے خاندان کو محفوظ طریقے سے بچا لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بچائے گئے افراد میں ایک سات ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔
تترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، جہاں مقامی حکام نے انہیں طبی امداد فراہم کی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سری لنکا میں جاری یہ ریلیف آپریشن پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور بنیادی انسانی ہمدردی کا واضح اظہار ہے۔
مذکورہ مشن عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت سفاکی کردار اور علاقائی تعاون کے پختہ عزم کی بھی غماز ہے۔
دیکھیں: سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات، ہلاکتیں 123 ہوگئیں