"> پاکستان نے یورو بانڈ کی مد میں 1.3 ارب ڈالر ادا کر دیے، بیرونی ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی جاری - HTN Urdu پاکستان نے یورو بانڈ کی مد میں 1.3 ارب ڈالر ادا کر دیے، بیرونی ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی جاری
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستان نے یورو بانڈ کی مد میں 1.3 ارب ڈالر ادا کر دیے، بیرونی ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی جاری

حالیہ ادائیگیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ پاکستان اپنی بیرونی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ زرمبادلہ ذخائر اور مالی نظم و ضبط میں بہتری کے باعث ادائیگیوں کا سلسلہ برقرار ہے
پاکستان نے قرض واپس کرنا شروع کر دیا

وزارت خزانہ کے مطابق یہ یورو بانڈ 10 سالہ مدت پوری ہونے پر میچور ہوا تھا، جس کی اصل رقم کے ساتھ منافع کی ادائیگی بھی مکمل کر دی گئی ہے۔

April 7, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے یورو بانڈ کی مد میں 1.3 ارب ڈالر کی ادائیگی کر دی، جس سے ملک کی مالی ذمہ داریوں کو بروقت پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ یورو بانڈ 10 سالہ مدت پوری ہونے پر میچور ہوا تھا، جس کی اصل رقم کے ساتھ منافع کی ادائیگی بھی مکمل کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان نے یورو بانڈ پر 12 کروڑ 61 لاکھ ڈالر منافع (کوپن پیمنٹ) بھی ادا کیا، جس کے بعد مجموعی ادائیگی تقریباً 1.42 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قرضوں کی بروقت ادائیگی سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں پاکستان کی ساکھ کو تقویت ملتی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق حالیہ ادائیگیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ پاکستان اپنی بیرونی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ زرمبادلہ ذخائر اور مالی نظم و ضبط میں بہتری کے باعث ادائیگیوں کا سلسلہ برقرار ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام اور دیگر اصلاحاتی اقدامات کے ذریعے مالی استحکام کو مضبوط بنانے پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں قرضوں کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

دیکھئیے:معاشی استحکام کی جانب بڑی پیش رفت: پاکستان نے یو اے ای کے ڈیپازٹس کی واپسی شروع کر دی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *