جیتنے والے کنسورشیم میں فرٹیلائزر کمپنی فاطمہ، سٹی اسکولز اور لیک سٹی ہولڈنگز شامل ہیں۔ ملازمین 12 ماہ تک برقرار رہیں گے اور معاہدات میں تبدیلی نہیں ہوگی

December 24, 2025

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کئی اہم معاشی اور تجارتی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری بھی دی جائے گی، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

December 24, 2025

امریکہ کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس اور سابق کانگریس رکن ٹلسی گبارڈ نے نیو جرسی کے مسلم اکثریتی شہر پیٹرسن کو اسلام پسند نظریے کا گڑھ قرار دیا، جس کے بعد عالمی سیاسی اور مذہبی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا

December 24, 2025

مدھیہ پردیش کے جبلپور میں کرسمس تقریب کے دوران بی جے پی نائب صدر آنجو بھارگو نے تقریب روکی اور ایک نابینا خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی۔

December 24, 2025

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے دعوے کے مطابق داعش عناصر پاکستان میں سرگرم ہیں اور گرفتاریاں طالبان کی فراہم کردہ انٹیلی جنس پر مبنی ہیں لیکن پاکستان کی جانب سے کی گئی متعدد تصدیق شدہ گرفتاریوں اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹس اس دعوے کی سختی سے تردید کرتی ہیں

December 24, 2025

پاکستان کی اس گیم میں انٹری کسی صورت میں متحدہ عرب امارات کو چودھری نہیں بننے دے گی، پاکستان کی معیشت جتنی بری ہے مگر انڈیا کو اس خطے کا چودھری آج تک نہیں بننے دیا۔جنوبی ایشیا میں انڈیا تنہائی کا شکار ہے۔

December 24, 2025

افغانستان سے لیبیا تک: پاکستان کی علاقائی حکمتِ عملی

پاکستان مصر کو اپنے ساتھ انگیج کر کے متحدہ عرب امارات سے الگ کر رہا ہے،عراق کے بھی پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات سامنے آئے ہیں اور ڈیفنس ڈیل بھی آخری مرحلے میں ہے۔

December 24, 2025

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو پیغام دیا تھا کہ آپ افغانستان میں ہمارے ساتھ نہ الجھیں اور انڈیا کو ہم کسی صورت میں یہاں اثرورسوخ نہیں بڑھانے دیں گے مگر متحدہ عرب امارات نشے میں تھا افغان طالبان بھی اس کی ایما پر چل رہے تھے قطر کے بعد ترکیہ اور سعودی عرب میں مذاکرات کو ناکام کروایا ایران کے اجلاس میں شرکت نہیں کرنے دی، حالانکہ وہاں روس اور چائنہ بھی بیٹھ رہے تھے مگر افغانستان کی عبوری حکومت میں بیٹھے افغان طالبان نے اس کو سیریس نہیں لیا اور آنے والے نتائج کا اندازہ نہیں لگایا۔ اب جو نتائج آنا شروع ہوئے ہیں وہ افغانستان اور متحدہ عرب امارات کیلئے بہت بھیانک قسم کے ہوں گے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے سوڈان میں بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کو ناقابل قبول اور جنگی جرم قرار دے دیا پاکستان نے آج کھل کر کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور ایسے حملوں میں ملوث عناصر کو جواب دہ بنایا جانا چاہیے۔اور سلامتی کونسل سوڈان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرے۔

متحدہ عرب امارات کا مشرق وسطی میں سب سے قریبی اتحادی مصر کو پاکستان نے دعوت دی،پروٹوکول،ملٹری اعزاز اور ان کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان کے افیشل نے مصر کا دورہ کیا تعلقات میں بہتر آئی،مصر نے پاکستان اور سعودی معاہدے جیسا معاہدہ میں دلچسپی دکھائی پاکستان نے اچھا رسپانس دیا۔اس کے بعد پاکستانی وفد مصر کے ذریعے ترکیہ اور لیبیا کے معاہدے کی حفاظت کیلئے اور سعودی عرب کے ان کیساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے لیبیا میں ڈیفنس معاہدہ کیا دونوں دھڑوں سے ملاقات کی، ڈیفنس معاہدہ متحدہ عرب امارات کی پراکسی سے کیا ہے۔سوڈان میں متحدہ عرب امارات کی پراکسی کیخلاف لڑنے والی سوڈانی فوج کی اقوام متحدہ میں حمایت کی۔

پاکستان مصر کو اپنے ساتھ انگیج کر کے متحدہ عرب امارات سے الگ کر رہا ہے،عراق کے بھی پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات سامنے آئے ہیں اور ڈیفنس ڈیل بھی آخری مرحلے میں ہے۔شامی وفد بھی پاکستان آیا اور پاکستان نے وہاں سفارتی عملہ بھی تعینات کر دیا ہے۔لیبیا کی پراکسی کا پاکستان سے ڈیفنس معاہدہ کرنا اور سب سے بڑی ڈیل کرنے کا مطلب ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے بلاک سے نکل رہے ہیں۔پاکستانی وفد کے واپسی آنے کے بعد جنرل حفتر و اتحادیوں نے ترکیہ و لیبیا کے معاہدے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، پاکستان متحدہ عرب امارات کو کنٹین کر رہا ہے۔وہ سفارتی ہو یا ڈیفنس ڈیل کی وجہ سے ہو۔پاکستان بھی اس خطے کا چودھری متحدہ عرب امارات کو نہیں بننے دے۔

متحدہ عرب امارات کے ایک وفد نے مصر کیساتھ میٹنگز کی تھی،مگر وہاں سے اچھا رسپانس نہ ملنے کے بعد فرانسی صدر اور اسرائیل وفد سے ملاقاتیں ہوئیں،اور ان کو کہا گیا کہ اس خطے میں سعودی عرب اور ترکیہ کے اثرو رسوخ کو نہ بڑھنے دیں۔متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم کو کہا کہ ترکیہ اور سعودی عرب کو امریکہ ایف 35 نہ دے،خود بھی ایک پروپوزل بھیجا اور نیتن یاہو کو بھی مخالفت کرنے کا کہا۔جیسے نیوکلیئر کی دوڑ میں یہ گیم تھیوری چلتی رہی ہے۔ پاور پولیٹکس میں بہت سے ممالک شامل ہو رہے ہیں دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

پاکستان کی اس گیم میں انٹری کسی صورت میں متحدہ عرب امارات کو چودھری نہیں بننے دے گی، پاکستان کی معیشت جتنی بری ہے مگر انڈیا کو اس خطے کا چودھری آج تک نہیں بننے دیا۔جنوبی ایشیا میں انڈیا تنہائی کا شکار ہے۔ بنگلہ دیش، نیپال سری لنکا جیسے ممالک بھی انڈیا پر اعتماد نہیں کر رہے انڈین افیشل چیخ رہے ہیں کہ پاکستان کو بنگلہ دیش میں نہ آنے دیں۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ہمارا تمام منصوبوں کو کمزور کرے گا اور چائنہ و پاکستان مضبوط ہوگا۔کل میں کوشش کروں گا کہ بنگلہ دیش والی سائیڈ پر پاکستان اور چائنہ کے منصوبے اور انڈیا کے منصوبوں پر تفصیل لکھوں۔

نوٹ: یہ تحریر فرحان ملک نے لکھی۔ کاپی رائٹ حقوق وہ محفوظ رکھتے ہیں۔

دیکھیں: افغان طالبان کی حکومت میں خوفزدہ شہری اور بڑھتے ہوئے جرائم

متعلقہ مضامین

جیتنے والے کنسورشیم میں فرٹیلائزر کمپنی فاطمہ، سٹی اسکولز اور لیک سٹی ہولڈنگز شامل ہیں۔ ملازمین 12 ماہ تک برقرار رہیں گے اور معاہدات میں تبدیلی نہیں ہوگی

December 24, 2025

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کئی اہم معاشی اور تجارتی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری بھی دی جائے گی، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

December 24, 2025

امریکہ کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس اور سابق کانگریس رکن ٹلسی گبارڈ نے نیو جرسی کے مسلم اکثریتی شہر پیٹرسن کو اسلام پسند نظریے کا گڑھ قرار دیا، جس کے بعد عالمی سیاسی اور مذہبی حلقوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا

December 24, 2025

مدھیہ پردیش کے جبلپور میں کرسمس تقریب کے دوران بی جے پی نائب صدر آنجو بھارگو نے تقریب روکی اور ایک نابینا خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی۔

December 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *