"> افغان سرحد بند ہونے سے پاکستان کی سکیورٹی صورتحال بہتر، دہشت گردی کے واقعات میں 17 فیصد کمی - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغان سرحد بند ہونے سے پاکستان کی سکیورٹی صورتحال بہتر، دہشت گردی کے واقعات میں 17 فیصد کمی

سی آر ایس ایس کی تحقیق کے مطابق دسمبر میں اموات کی شرح 19 فیصد کم؛ سکیورٹی میں بہتری کے اہم اقدامات تسلیم
سی آر ایس ایس کی تحقیق کے مطابق دسمبر میں اموات کی شرح 19 فیصد کم؛ سکیورٹی میں بہتری کے اہم اقدامات تسلیم

رپورٹ میں حاصل کردہ اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نومبر کے مقابلے دسمبر میں سکیورٹی واقعات میں بھی 19 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ نومبر میں یہ کمی 4 فیصد تھی

January 1, 2026

افغانستان کے ساتھ سرحدیں بند ہونے اور سخت نگرانی کے اقدامات کے بعد پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں واضح بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ سول سوسائٹی اور سکیورٹی ریسرچ سنٹر (سی آر ایس ایس) کی تازہ رپورٹ کے مطابق دسمبر میں دہشت گردی کے واقعات میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ نومبر میں یہ شرح 9 فیصد تھی۔

رپورٹ میں حاصل کردہ اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نومبر کے مقابلے دسمبر میں سکیورٹی واقعات میں بھی 19 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ نومبر میں یہ کمی 4 فیصد تھی۔

سکیورٹی امور کے مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سرحدی کنٹرول میں سخت اقدامات اور نگرانی کے نظام میں بہتری سے ملک کی سلامتی کی صورتحال پر فوری مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ رپورٹ آنے والے دنوں میں سکیورٹی پالیسیاں مرتب کرنے اور اقدامات طے کرنے کے لیے اہم بنیاد فراہم کرتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی سلامتی کو مزید مؤثر بنانے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھنے کے منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے، جس سے ملک میں استحکام اور تحفظ کے ماحول کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

دیکھیں: افغان مہاجرین سے متعلق ماہرہ خان کا بیان اور پاکستان کو درپیش سیکیورٹی خدشات

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *