پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے واپسی کے بعد ملاح پر خفیہ نگرانی رکھی اور اسے اس وقت گرفتار کیا جب وہ دوبارہ بھارت واپسی کی کوشش کر رہا تھا۔

November 1, 2025

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔

November 1, 2025

تارڑ نے کہا کہ افغانستان کو اسلام آباد پر حملے کا تو نام بھی نہیں لینا چاہئے۔ ”اسلام آباد پر حملہ کرنا افغانستان کی اوقات سے باہر ہے”۔

November 1, 2025

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمانِ دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے افغان سرزمین پر ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو تسلیم کرلیا ہے

October 31, 2025

سعیداللہ کی جعلی ویڈیو اور اس سے جڑے پروپیگنڈا کلپس اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ افغان انٹیلی جنس اور طالبان حکومت حقائق کے بجائے جھوٹ پر مبنی بیانیہ تراشنے میں مصروف ہیں۔

October 31, 2025

پاکستان نے امریکا کو 500 ملین ڈالر کے معاہدے کے تحت معدنیات کی پہلی کھیپ بھیج دی

بلومبرگ اکنامکس کے مطابق، رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ سالانہ بنیاد پر 3.4 فیصد تک پہنچ گئی۔

1 min read

پاکستان نے امریکا کو 500 ملین ڈالر کے معاہدے کے تحت معدنیات کی پہلی کھیپ بھیج دی

پہلی کھیپ میں مقامی طور پر حاصل شدہ اور صاف شدہ اینٹی منی، کاپر کونسنٹریٹ، اور ریئر ارتھ ایلیمینٹس شامل ہیں جن میں نیوڈیمیم اور پراسیوڈیمیم شامل ہیں۔

October 5, 2025

پاکستان نے اپنی پہلی کھیپ امریکہ کی کمپنی یو ایس اسٹریٹجک میٹلز کے حوالے کر دی ہے۔ یہ پیش رفت اس 500 ملین ڈالرز کے شراکتی فریم ورک کے باقاعدہ آغاز کی علامت ہے جو رواں ماہ کے آغاز میں طے پایا تھا۔ یہ ترقی پاک امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک و اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ یادداشتِ مفاہمت پاکستان کی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور امریکی کمپنی کے درمیان طے پائی، جس کا مقصد قیمتی معدنیات کی تلاش اور پراسیسنگ میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

پہلی کھیپ میں مقامی طور پر حاصل شدہ اور صاف شدہ اینٹی منی، کاپر کونسنٹریٹ، اور ریئر ارتھ ایلیمینٹس شامل ہیں جن میں نیوڈیمیم اور پراسیوڈیمیم شامل ہیں۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اسٹیسی ڈبلیو ہیسٹی نے اس سنگِ میل کو سراہتے ہوئے کہا کہ
یہ ہمارے لیے پاکستان کی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ساتھ ایک دلچسپ سفر کا پہلا قدم ہے۔ ہم قیمتی معدنیات فراہم کر کے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنائیں گے۔

اقتصادی تعاون کا دائرہ وسیع

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے تصدیق کی کہ پاکستان اس ماہ کے آخر میں واشنگٹن میں ایک انویسٹر کانفرنس منعقد کرے گا تاکہ امریکی سرمایہ کاروں کو توانائی، کان کنی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جا سکے۔

انہوں نے کہا:

ہم نے واضح طور پر ان شعبوں کی نشاندہی کر لی ہے جہاں ہمیں امریکی سرمایہ کاری درکار ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ وہاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی موجود ہے۔

ان کے مطابق یہ پیش رفت امریکا کے ساتھ ہونے والے ایک نئے تجارتی معاہدے کے بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت پاکستان کے لیے 19 فیصد ٹیریف مقرر کیا گیا جس سے پاکستان کی برآمدی مسابقت میں اضافہ ہوا اور معیشت کو حالیہ بحران سے نکالنے میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا:

پاکستان کی ہر صنعت کو برآمدات کا حصہ بننا ہوگا، کیونکہ یہی واحد راستہ ہے جس سے ہم ‘بوم اینڈ بسٹ’ کے چکر سے نکل سکتے ہیں۔

تجارتی و اسٹریٹجک تعلقات کی تشکیلِ نو

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات، جو طویل عرصے سے اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں، اب محتاط انداز میں بحال ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

واشنگٹن کی جانب سے پاکستان کے لیے 19 فیصد ٹیریف مقرر کرنا جو خطے میں سب سے کم ہے۔ اس کے برعکس بھارت پر 50 فیصد جرمانہ نما ٹیریف عائد کیا گیا ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی تیل خریدنے پر نئی دہلی پر تنقید کے بعد سامنے آیا۔

گزشتہ ہفتے یہ سفارتی “ری سیٹ” واضح ہوا جب وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جنہوں نے دونوں کو بہت عظیم لوگ قرار دیا۔

اسلام آباد نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ٹرمپ نے مئی میں بھارت کے ساتھ چار روزہ تصادم ختم کرانے میں ثالثی کا کردار ادا کیا اگرچہ بھارت نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
شریف حکومت نے اب ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی معیشت میں بہتری کے آثار

ڈیفالٹ کے خطرے سے بال بال بچنے کے بعد پاکستان نے آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے تحت معیشت کو مستحکم کیا۔

اب حکومت ای ایف ایف کے دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی کے پہلے جائزے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

اورنگزیب نے کہا کہ یہ عمل زیادہ تر درست سمت میں ہے اور پاکستان نے 500 ملین ڈالر کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی بھی کر دی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسیوں ایس اینڈ پی گلوبل، فِچ، اور موڈیز نے پاکستان کی اقتصادی درجہ بندی میں بہتری کی ہے، جس کی وجہ مالی نظم و ضبط اور محصولات میں اضافہ بتایا گیا ہے۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھا ہے:
پاکستان کے ڈالر بانڈز نے اس سال 22 فیصد منافع دیا، جب کہ بینچ مارک اسٹاک انڈیکس میں 44 فیصد اضافہ ہوا جو ایشیا کی بہترین کارکردگی میں شامل ہے۔

بلومبرگ اکنامکس کے مطابق، رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ سالانہ بنیاد پر 3.4 فیصد تک پہنچ گئی۔

تاہم رپورٹ نے خبردار کیا کہ حالیہ سیلاب معاشی بحالی کے عمل کو سست کر سکتے ہیں۔

دیکھیں: شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس ملاقات: پاک – امریکہ تعلقات کا نیا موڑ؟

متعلقہ مضامین

پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے واپسی کے بعد ملاح پر خفیہ نگرانی رکھی اور اسے اس وقت گرفتار کیا جب وہ دوبارہ بھارت واپسی کی کوشش کر رہا تھا۔

November 1, 2025

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔

November 1, 2025

تارڑ نے کہا کہ افغانستان کو اسلام آباد پر حملے کا تو نام بھی نہیں لینا چاہئے۔ ”اسلام آباد پر حملہ کرنا افغانستان کی اوقات سے باہر ہے”۔

November 1, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *