وزیراعظم شہباز شریف کا دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

معرکہ حق آپریشن میں پاکستان کی قربانیوں کو دنیا نے تسلیم کیا، فتنہ پرور گروہوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی؛ شہباز شریف
معرکہ حق آپریشن میں پاکستان کی قربانیوں کو دنیا نے تسلیم کر لیا، ملک سے فتنہ پرور گروہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی؛ وزیراعظم شہباز شریف

دورانِ اجلاس وزیر اعظم نے کہا بین الاقوامی قوانین کے مطابق تمام غیرقانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے گا؛ شہباز شریف

August 1, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت دہشت گردی اور سکیورٹی صورتحال کے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک، طلال چوہدری، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ اور رانا ثناء اللہ سمیت تمام صوبوں کے پولیس افسران اور چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کے امن و امان اور سرحدی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے امن و استحکام اور ملکی سالمیت کے لیے قربانیاں دینے والے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم اور ادارے یک جان ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستانی افواج نے فقط آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب میں دہشت گردوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ نہیں کیا بلکہ معرکہ حق آپریشن میں ایسی کارکردگی دکھاٗٗی اور دشمن کو ایسی شکست سے دوچار کیا کہ پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

مسٗلہ افغان مہاجرین

وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں ذکر کیا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو دنیا تسلیم کرتے ہوٗے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دوران اجلاس مسٰلہ مہاجرین پر پالیسز ساز گفتگو کرتے ہوٗے وزیراعظم شہباز نے کہا غیرقانونی رہاِش پذیر افغان شہریوں کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے ملک بھیجا جائے گا اوریہ عمل تدریجی بنیادوں پر جاری رہے گا۔

دیکھیں: بنوں میں پاک آرمی اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن

متعلقہ مضامین

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ 26 اور 27 نومبر کو اسلام آباد میں مکہ معاہدے پر مذاکرات کریں گے۔

November 24, 2026

پاکستان اور ترکیہ نے عدالتی تعاون بڑھانے، ججوں کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔

November 23, 2026

کابل میں افغان مرکزی بینک کے ملازمین کو تین ہفتوں سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ایک اہلکار نجیب بھی نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہو چکا ہے

November 23, 2026

2 ہزار 339 بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے، بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات 23 اور 24 نومبر کو ہوں گی۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *