مزید تشویشناک پہلو یہ ہے کہ پوسٹ کو حذف کیے جانے کے باوجود نہ کوئی باقاعدہ وضاحت جاری کی گئی، نہ معذرت، اور نہ ہی سورس یا مواد میں تصحیح کی گئی۔ بین الاقوامی صحافتی اصولوں کے مطابق، خاص طور پر ریاست سے منسلک نشریاتی اداروں کے لیے، ایسی خاموشی قابلِ قبول نہیں سمجھی جاتی کیونکہ ان کے مواد کے سفارتی مضمرات بھی ہو سکتے ہیں۔

December 13, 2025

پاکستان کا موقف ہے کہ ٹی ٹی پی کی قیادت، تربیت، لاجسٹکس اور آپریشنز کی پناہ گاہیں افغان زمین پر ہیں، جیسا کہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم اور سگار رپورٹس میں بارہا ذکر ہوا ہے۔ پاکستان کے مطابق، حملے سرحد کے پار سے آتے ہیں، اس لیے ذمہ داری کو صرف داخلی معاملے کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔

December 13, 2025

رپورٹ کے مطابق متعدد افغان پناہ گزین، جو حالیہ برسوں میں امریکہ-میکسیکو سرحد کے ذریعے داخل ہوئے تھے اور اپنی امیگریشن عدالتوں میں سماعت کے منتظر تھے، اب امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے گرفتار کیے جا رہے ہیں۔

December 13, 2025

افغان وزارتِ خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد تکل نے تصدیق کی ہے کہ افغان حکومت کو ایران کی جانب سے دعوت موصول ہوئی تھی، تاہم کابل نے اس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان کے ہمسایہ ممالک سرحد پار سکیورٹی خطرات، بالخصوص دہشت گردی کے پھیلاؤ، پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

December 13, 2025

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار سے تھا، جو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی ایک ذیلی شاخ ہے۔ حکام کے مطابق تینوں خودکش حملہ آور افغان شہری تھے، جنہوں نے حملے سے قبل پشاور میں چند دن قیام کیا، شہر کے مختلف راستوں کی ریکی کی اور حملے کی منصوبہ بندی مکمل کی۔

December 13, 2025

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

فاطمہ ثناء پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا 30 ستمبر سے 2 نومبر تک انعقاد کیا جائے گا
فاطمہ ثناء پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا 30 ستمبر سے 2 نومبر تک انعقاد کیا جائے گا

پاکستانی اسکواڈ جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے کھیلے گا، اور یہ سیریز لاہور میں 16 سے 22 ستمبر تک ہوگی

August 25, 2025

کراچی: تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی فاطمہ ثنا کریں گی۔ یاد رہے فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ کپتانی کا فریضہ سر انجام دیں گی۔

خواتین کرکٹ ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کے تمام ورلڈ کپ میچ کولمبو سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی اسکواڈ جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے کھیلے گا، جوکہ 16 سے 22 ستمبر کے درمیان ہونگے، کرکٹ انتظامیہ کے مطابق جنوبی افریقہ کی  ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔

پاکستانی ٹیم کی کپتانی فاطمہ ثنا کریں گی، جبکہ منیبہ، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ شامل ہیں، ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، عمائمہ، رامین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اسی طرح صدف شمس، سدرہ نواز، سعدیہ اقبال سدرہ امین، اور سیدہ عروب شاہ کو بھی اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دیکھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بابر، رضوان اور شاہین سمیت 25 کھلاڑیوں کا پول نامزد

متعلقہ مضامین

مزید تشویشناک پہلو یہ ہے کہ پوسٹ کو حذف کیے جانے کے باوجود نہ کوئی باقاعدہ وضاحت جاری کی گئی، نہ معذرت، اور نہ ہی سورس یا مواد میں تصحیح کی گئی۔ بین الاقوامی صحافتی اصولوں کے مطابق، خاص طور پر ریاست سے منسلک نشریاتی اداروں کے لیے، ایسی خاموشی قابلِ قبول نہیں سمجھی جاتی کیونکہ ان کے مواد کے سفارتی مضمرات بھی ہو سکتے ہیں۔

December 13, 2025

پاکستان کا موقف ہے کہ ٹی ٹی پی کی قیادت، تربیت، لاجسٹکس اور آپریشنز کی پناہ گاہیں افغان زمین پر ہیں، جیسا کہ اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم اور سگار رپورٹس میں بارہا ذکر ہوا ہے۔ پاکستان کے مطابق، حملے سرحد کے پار سے آتے ہیں، اس لیے ذمہ داری کو صرف داخلی معاملے کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔

December 13, 2025

رپورٹ کے مطابق متعدد افغان پناہ گزین، جو حالیہ برسوں میں امریکہ-میکسیکو سرحد کے ذریعے داخل ہوئے تھے اور اپنی امیگریشن عدالتوں میں سماعت کے منتظر تھے، اب امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے گرفتار کیے جا رہے ہیں۔

December 13, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *