"> افغان سرحدی صوبوں میں پاکستانی فضائی حملے، عسکری مراکز تباہ - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغان سرحدی صوبوں میں پاکستانی فضائی حملے، عسکری مراکز تباہ

پاکستانی طیاروں نے افغانستان کے صوبوں لغمان، کنڑ، پکتیا اور پکتیکا کے ان علاقوں میں طالبان کے عسکری مراکز اور بارڈر بٹالینز پر بمباری کی ہے، جس سے سرحدی صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے
پاکستانی طیاروں نے افغانستان کے صوبوں لغمان، کنڑ، پکتیا اور پکتیکا کے ان علاقوں میں طالبان کے عسکری مراکز اور بارڈر بٹالینز پر بمباری کی ہے، جس سے سرحدی صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے

افغانستان کے سرحدی صوبوں لغمان، کنڑ اور پکتیکا کے ان علاقوں میں پاکستانی فضائیہ کی بمباری۔ ایچ ٹی این ذرائع کے مطابق طالبان کے عسکری مراکز کو نشانہ بنایا گیا

February 27, 2026

افغانستان کے مختلف سرحدی صوبوں بشمول لغمان، کنڑ اور پکتیکا کے علاقوں میں پاکستانی فضائیہ کی جانب سے وسیع پیمانے پر بمباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایچ ٹی این ذرائع کے مطابق ان حملوں میں طالبان کے عسکری مراکز اور سرحدی بٹالینز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ آماج نیوز نے بھی آج کے ان فضائی کاروائیوں کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کے وقت پاکستانی طیاروں نے صوبہ لغمان کے علاقے گمبیری میں واقع سیلاب فصل پر فضائی حملے کیے۔ اسی تسلسل میں صوبہ کنڑ کے اضلاع ناری اور گشتہ بھی شدید بمباری کی زد میں آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں پانچویں بارڈر بٹالین کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں سے ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر جلال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں افغانستان کے جنوبی صوبوں پکتیا کے ضلع ارگون اور پکتیکا کے علاقے شکین میں بھی فضائی کاروائیاں کی گئی ہیں، جہاں طالبان کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں کے بعد پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔ تاحال طالبان جانب سے ان کاروائیوں پر کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

دیکھیے: اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے؛ خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو سخت پیغام

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *