"> پشاور پولیس مقابلہ میں ٹارگٹ کلرز گینگ کا سرغنہ سمیت پانچ ملزمان ہلاک - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پشاور پولیس مقابلہ میں ٹارگٹ کلرز گینگ کا سرغنہ سمیت پانچ ملزمان ہلاک

سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق ہلاک ہونے والے گینگ نے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا اور وہ ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق ہلاک ہونے والے گینگ نے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا اور وہ ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے

پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا گینگ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور درہ آدم خیل کے علاقوں میں کم از کم 30 وارداتوں میں ملوث رہا

December 29, 2025

پشاور میں پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز گینگ کے سرغنہ سمیت پانچ ملزمان ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور میاں سعید کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے گینگ نے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا اور وہ ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ گینگ کا سرغنہ نجمل الحسن نے ایک ویڈیو بیان میں پولیس کانسٹیبل کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والا گینگ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور درہ آدم خیل کے علاقوں میں کم از کم 30 وارداتوں میں ملوث رہا۔ سی سی پی او کے مطابق پشاور میں 12 اور نوشہرہ میں 17 افراد کے قتل میں اس گینگ کا کردار رہا، جبکہ چارسدہ اور درہ آدم خیل میں قتل کے واقعات میں یہ گروہ شامل رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اے این پی رہنما مومن خان اور ان کے بھائی کو بھی نشانہ بنایا تھا، نیز ایک خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک موثر پیغام گیا ہے اور امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کی توقع ہے۔

دیکھیں: پاکستان اور متحدہ عرب امارات: برادرانہ تعلقات کا نیا عہد

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *