راولپنڈی: پاک آرمی کے ہید کوارٹر جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب بسلسہ یومِ تاسیس پیپلز لبریشن آرمی کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں جہاں اہم حکومتی ذمہ داران شریک ہوئے وہیں آرمی چیف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چائنہ کے سفیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب میں یومِ تاسیس کے موقع پرفیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک۔ چین تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہمسایہ ممالک کے مابین تعلقات کسی دور میں بھی ماند نہیں پڑے بلکہ ہر مشکل گھڑی میں باہمی تعلقات مظبوط تر ہوئے ہیں۔ انکا کہنا تھا بدلتے ہوئے عالمی حالات کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی مضبوط و قابل اعتماد رہی ہے ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے چینی فوج پی ایل اے کے 98ویں یومِ تاسیس کے موقع پر چینی حکام، عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ایل لبریشن آرمی کا خطے اور بین الاقوامی سطح پر کردار قابل تحسین ہے۔