پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

وزیرِاعظم کا حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کے لیے گرین سگنل

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کے آغاز کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق تاحال تحریکِ انصاف کی جانب سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کے آغاز کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق تاحال تحریکِ انصاف کی جانب سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا

حکومت کا کہنا ہے کہ مذاکرات صرف پی ٹی آئی کے منتخب پارلیمانی نمائندوں سے ہوگی

January 7, 2026

وزیرِاعظم شہباز شریف نے حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے مابین مذاکرات کے آغاز کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، جس سے سیاسی تعطل کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مذاکرات کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو آمادگی سے آگاہ کر دیا ہے۔ حکومتی وفد اسپیکر کی درخواست پر بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات صرف پی ٹی آئی کے منتخب پارلیمانی نمائندوں سے کیے جائیں گے اور غیر منتخب افراد سے کوئی رابطہ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب اسپیکر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال مذاکرات کے لیے تحریکِ انصاف کی جانب سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا۔ سردار ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹی بدستور برقرار رکھی ہوئی ہے اور اپوزیشن کی رضامندی کی صورت میں فوری طور پر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر کی پیشکش کے باوجود اب تک اپوزیشن نے کوئی رابطہ نہیں کیا، تاہم پی ٹی آئی کو اسپیکر کے چیمبر میں آنے کی دعوت دی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کی اسپیکر سے آخری ملاقات محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کے معاملے پر ہوئی تھی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اگر مذاکرات کا عمل شروع ہوتا ہے تو یہ پارلیمانی ماحول میں بہتری اور سیاسی کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔

دیکھیں: پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

متعلقہ مضامین

پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *